تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 714 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 714

تاریخ احمدیت۔جلد 23 714 سال 1966ء ا را گست ۱۹۶۶ء کو حضور نے خطبہ نکاح کے دوران فرمایا:۔محترم بھائی محمود احمد صاحب (سرگودھا) سلسلہ کے پرانے بزرگ ہیں اور عزیزم مکرم و دود احمد صاحب کے بڑے بھائی مکرم ڈاکٹر حافظ مسعود احمد صاحب کو بھی اللہ تعالیٰ نے خدمت سلسلہ کی بہت توفیق عطا فرمائی ہے۔33 66 جناب محمد علی کلے مسجد احمد یہ فرینکفورٹ میں ستمبر ۱۹۶۶ء میں باکسنگ کے عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن جناب محمد علی کلے ، جب مشہور جرمن با کسه کارل ملڈن برگر سے مقابلے کے لئے فرینکفورٹ پہنچے تو آپ مسجد احمدیہ فرینکفورٹ بھی تشریف لے گئے۔اس موقعے کا ایک یادگار فوٹو اخبار پاکستان ٹائمنر“ PAKISTAN TIMES (لاہور ) ااستمبر ۱۹۶۶ ء کے صفحہ ۱۲ پر شائع ہوا۔جس میں جناب محمد علی کلے کو باجماعت نماز ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا۔فوٹو میں مسجد احمد یہ فرینکفورٹ کے امام مولوی فضل الہی صاحب انوری اور مسجد احمد یہ ہمبرگ کے امام اور مغربی جرمنی میں احمدیہ مشن کے مبلغ انچارج چوہدری عبداللطیف صاحب بھی قعدہ کی حالت میں نظر آرہے تھے۔فوٹو کے نیچے یہ عبارت درج تھی۔امریکہ کے ہیوی ویٹ عالمی چیمپیئن باکسر محمد علی جو تصویر میں بائیں جانب سے دوسرے نمبر پر ہیں فرینکفورٹ شہر کی واحد مسجد میں نماز ادا کر رہے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ باکسنگ کے اس مقابلے میں جناب کلے صاحب نے اپنے مد مقابل کو شکست فاش دے کر ان عالمی چیمپین کا خصوصی اعزاز برقرار رکھا۔جماعت احمد یہ صومالیہ کے وزیر تعلیم کی نظر میں راولپنڈی کی مقامی جماعت کی طرف سے صومالیہ کے وزیر تعلیم مکرم احمد یوسف صاحب کے اعزاز میں مورخہ ۴ اکتوبر ۱۹۶۶ء کو ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں وزیر موصوف نے اشاعت اسلام کے بارہ میں جماعت احمدیہ کی کامیاب مساعی کو ایک عظیم کارنامہ قرار دیا اور کہا کہ احمدیہ جماعت کی مساعی سے اسلام سرعت کے ساتھ دنیا میں پھیل رہا ہے۔آپ نے کہا کہ جماعت احمد یہ اشاعت اسلام کا جو فریضہ سرانجام دے رہی ہے درحقیقت یہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔وزیر موصوف نے عالم اسلام کی اشاعت اسلام کے سلسلہ میں بے اعتنائی پر افسوس کا اظہار کیا۔