تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 676 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 676

تاریخ احمدیت۔جلد 23 676 سال 1966ء سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد خدمت سلسلہ کے لئے زندگی وقف کی اور نظارت بیت المال میں ۱۹۵۶ء تک نائب ناظر اور ناظر کی حیثیت سے اہم خدمات انجام دیں۔چوہدری محمد اعظم صاحب واقف زندگی محمد اع وفات: یکم فروری ۱۹۶۶ء ابتداء تعلیم الاسلام سکول گھٹیالیاں اور بعد ازاں تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ میں درس و تدریس کے فرائض سرانجام دیتے رہے اور تاوفات اس مرکزی ادارے سے منسلک رہے۔سائنس اور ریاضی کے بہترین اساتذہ میں سے تھے۔تمہیں پینتیس سال کی عمر میں ہی تجربہ کار، مدبر اور کہنہ مشق اساتذہ کے زُمرے میں شامل ہو گئے۔کچھ عرصہ کے لئے احمد یہ ہوٹل لاہور کے سپر نٹنڈنٹ بھی رہے۔مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ میں ایثار اور اخلاص کا نہایت اعلیٰ اور قابلِ رشک نمونہ دکھایا اور مہتم تحر یک جدید اور وقف جدید اور مہتم اشاعت کے عہدے پر فائز رہے۔بہت ہی مخلص محنتی اور بے نفس انسان تھے۔خدمت دین اور مالی قربانی کا بے پناہ جذبہ رکھتے تھے۔وقف جدید کے آغاز پر آپ نے حضرت مصلح موعود کی خدمت میں حسب ذیل خط لکھا: تحریک وقف جدید میں حضور نے ایک لاکھ چندہ دینے والوں کا مطالبہ کیا ہے۔آج خطبہ جمعہ کے دوران اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے میرے دل میں یہ تحریک کی کہ میں ہر چندہ دینے والے احمدی کی طرف سے ضرور کچھ نہ کچھ ادا کروں۔شاید اسی طرح اللہ تعالیٰ خاکسار کو اپنی چادر رحمت میں ڈھانپ لے۔سو میں ایک پائی ہر احمدی کی طرف سے ادا کرتا ہوں۔یعنی کل ایک لاکھ پائی۔مبلغ ۵۲۰/۱۳/۴ مبلغ پانچ سو بیس روپے تیرہ آنے چار پائی کا چیک امانت تحریک جدید ارسال ہے۔66 حضور قبول فرماویں۔اس سے قبل اپنا اور اپنی اہلیہ کی طرف سے بھی چندہ ادا کر چکا ہوں۔“ آپ کا یہ خط مورخہ ۲۲ جنوری ۱۹۵۹ء کے الفضل میں انچارج صاحب دفتر وقف جدید کی طرف سے بعنوان ” سید نا حضرت مصلح موعود کی خدمت میں ایک مثالی خط شائع ہوا۔ڈاکٹر محمد عبداللہ خان صاحب امیر جماعت کوئٹہ وفات: ۱۰فروری ۱۹۶۶ء 82 آپ نہایت شریف، نیک دل، پیکرِ اخلاص، عالم با عمل احمدی تھے۔مسائل احمدیت سے خوب