تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 654 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 654

تاریخ احمدیت۔جلد 23 654 سال 1966ء حضرت ملک صاحب مرحوم نے مخالفوں کو ترکی بہ ترکی جواب دیئے۔مجھے بھی اسی مناظرہ میں حاضری کی توفیق ملی تھی۔چوہدری عبد القادر صاحب مرحوم اس مناظرہ کے انتظامات میں اس طرح مصروف تھے کہ سر پیر کا ہوش نہ تھا۔کھانے کے انتظامات کی نگرانی میں ساری رات جاگتے رہے۔مناظرہ دو دن سے زیادہ رہا تھا۔ایک اور موقعہ پر بھی چوہدری صاحب مرحوم کی مصروفیت میرے دل پر گہرا نقش چھوڑ گئی۔اور وہ ۱۹۳۶ء کے اسمبلی کے انتخابات تھے۔مشہور احراری لیڈر چوہدری افضل حق کا اپنے حلقہ پر ایسا اثر تھا کہ ان کے وہم وگمان میں نہ آتا تھا کہ انہیں کوئی شکست دے سکتا ہے۔نصر اللہ خان ناصر امیدوار مقابلے کے لئے کھڑے ہوئے۔یہ مقابلہ ایسا تھا کہ ایک طرف میدان سیاست کا پرانا کھلاڑی تھا۔اور دوسری طرف ایک ناتجربہ کار نوجوان مفکر احرار بر ملا کہتے کہ میرا مقابلہ یہاں کوئی نہیں کر سکتا۔میرے ووٹر پیدل چل کر اور گھروں سے اپنا کھانا لے کر آئیں گے۔اور ووٹ دیں گے۔ایک طرف یہ زعم اور استکبار تھا اور دوسری طرف ایک محبوب خدا کی دعا ہائے نیم شمی تھیں۔محترم چوہدری عبدالقادر صاحب چونکہ ہوشیار پور کے رہنے والے تھے۔جب ان کے علاقہ میں ووٹوں کا وقت آیا۔تو بے غرضی اور اخلاص کا عجیب رنگ دکھایا۔مجھے ان دنوں اس علاقہ میں جانے کا موقعہ ملا۔تو میں نے دیکھا کہ چوہدری صاحب مرحوم اس انہماک اور جوش سے کام کر رہے تھے۔کہ ان کا اخلاص ان کی زبان پر ایک لفظ لائے بغیر ظاہر ہو رہا تھا۔آخر کبر و غرور کا سرٹوٹا۔اور وہ سیاست کی ساری چالیں چلنے والا نا کام ہوا۔اور ان کے مقابلہ میں ایک نا تجربہ کار نوجوان فتح یاب و با مراد نکلا۔چوہدری صاحب مرحوم جب بھی نواں شہر آتے ایک تھیلہ ان کے کندھے پر لٹکا ہوا ہوتا۔جس میں سلسلے کا لٹریچر بھرا ہوا ہوتا۔اور مرحوم تقسیم کا کوئی موقع ضائع نہ کرتے۔مرحوم سنایا کرتے تھے کہ ان کے والد محترم ۱۸۹۸ء میں بیعت سے مشرف ہوئے تھے۔چوہدری صاحب دوسال قادیان دارالامان میں رہے۔اور الحکم کے دفتر میں کام کرتے رہے۔قادیان دارالامان میں رہنے والے نوجوان نے روحانیت اور پاکبازی کے جو نقوش اپنی لوح قلب پر لئے ہوں گے۔انہیں بیان نہیں کیا جاسکتا۔صرف اندازہ ہی کیا جاسکتا ہے۔اس پاکبازی اور اخلاص کی جھلکیاں مختلف مواقع پر دیکھنے والوں نے دیکھیں۔آپ کا قد درمیانہ تھا۔بلکہ ذرا اس سے بھی چھوٹا۔رنگ ہمارے ملک کے لحاظ سے بڑا صاف