تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 602 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 602

تاریخ احمدیت۔جلد 23 602 سال 1966ء عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ عَل له قَالَ إِنَّ الدِّينَ يُسْرٌ وَلَنْ يُشَادَّ الدِّيْنَ اَحَدٌ إِلَّا غَلَبَهُ فَسَدِّدُوْاوَ قَارِبُوا وَأَبْشِرُوا وَاسْتَعِيْنُوا بِالْغَدْوَةِ وَالرَّوْحَةٍ وَشَيْءٍ مِنَ الدُّلْجَةِ رَوَاهُ البُخَارِى۔وفي رواية لَهُ سَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَاغْدُوا وَرُوحُوا وَشَيْ ءٍ مِّنَ الدُّلْجَةِ الْقَصْدَ الْقَصْدَ تَبْلُغُوا یعنی حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے انہوں نے حضرت نبی اکرم علیہ سے روایت بیان کی کہ آپ نے فرمایا:۔یقیناً دین آسان ہے اور جو بزور دین پر غالب آنے کی کوشش کرے گا۔دین اس پر ضرور غالب آجائے گا۔( یعنی کسی میں یہ طاقت نہیں کہ زور عمل سے دین کے تمام حقوق ادا کر دے) پس میانہ روی اختیار کرو اور حسب استطاعت عمل پیرا ر ہو اور اس خوشخبری سے) خوش ہو جاؤ اور (اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے رہو۔کچھ صبح کے وقت، کچھ شام کو ، اور کچھ رات کے وقت ! اللہ تعالیٰ ہم سب کو آنحضور ﷺ کے اسی پیارے ارشاد کے مطابق خدمت دین کا سفر طے کرنے کی توفیق بخشے۔خدا تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے کچھ صبح، کچھ شام کو، کچھ رات کے وقت حسب استطاعت میانہ روی کے ساتھ ! آمین۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ ربوہ۔یکم نومبر ۱۹۶۶ء 148 (حضرت) صاحبزادہ مرزا طا ہراحمد صاحب کا اطفال کے نام پیغام ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے خدام الاحمدیہ کے علاوہ اطفال الاحمدیہ کے نام بھی پیغام دیا۔جس کے الفاظ یہ ہیں:۔"بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم