تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 551 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 551

تاریخ احمدیت۔جلد 23 551 سال 1966ء حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے تعلیم القرآن کلاس سے بصیرت افروز خطابات اس سال مرکز میں تعلیم القرآن کلاس ۲ جولائی سے ۳۱ جولائی ۱۹۶۶ء تک منعقد ہوئی جس میں قریباً پورے قرآن کریم کا دور مکمل ہوا۔کلاس میں ۶۵ طلبہ اور ۴۰ طالبات نے شرکت کی۔سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے اس مرکزی کلاس سے دو بار خطاب فرمایا۔افتتاحی خطاب میں قرآن مجید کی روشنی میں نہایت بصیرت افروز پیرائے میں دس علوم کی وضاحت فرمائی۔جس کی واقفیت تعلّق باللہ کے لیے از بس ضروری ہے۔اختتامی خطاب میں حضور نے نہایت دل نشین انداز میں روشنی ڈالی کہ حقیقی اور کامیاب زندگی یہ ہے۔جو قرآن مجید کے نور میں گزاری جائے۔قرآن مجید کو اپنا دستور العمل بنائے بغیر رضائے الہی کا حصول ممکن نہیں۔102 حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کے بیرون ربوہ کے سفر حضرت خلیفۃ اسیح الثالث مورخہ ۶ جولائی ۱۹۶۶ء کو کوہ مری تشریف لے گئے اور ۲۷ جولائی ۱۹۶۶ء کو بخیر و عافیت واپس تشریف لے آئے۔اسی طرح مورخه ۳۱ اگست ۱۹۶۶ء کو راولپنڈی تشریف لے گئے۔پھر آپ راولپنڈی اور بُھوربن ( مری بلز ) میں دو ہفتہ قیام کے بعد مورخہ ۴ ستمبر ۱۹۶۶ء کو واپس ربوہ تشریف لے آئے۔اس عرصہ میں حضور نے محترم مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کو امیر مقامی مقرر فرمایا۔اسی طرح مورخہ ۳۰ ستمبر ۱۹۶۶ء کو چند دنوں کے لئے حضور لاہور تشریف لے گئے اور ۱/۲ کتوبر کو واپس 103 تشریف لائے۔اس عرصہ میں حضور نے محترم مولانا جلال الدین شمس صاحب کو امیر مقامی مقررفرمایا۔قواعد وضوابط صدر انجمن احمدیہ کی اشاعت 104 اس سال کا ایک اہم واقعہ صدرانجمن احمد یہ پاکستان کے قواعد وضوابط کی اشاعت ہے۔صدر انجمن احمدیہ پاکستان کا قیام ستمبر ۱۹۴۷ء میں ہوا اور مرکزی نظام کو چلانے کے لیے صدرانجمن احمد یہ قادیان کے قواعد وضوابط ہی کو اپنا لیا گیا۔جن میں بدلے ہوئے حالات اور نقاضوں کے پیش نظر ترامیم ہوتی رہیں اور اُن کا سلسلہ اس قدر بڑھ گیا کہ ان ترمیم شدہ قواعد وضوابط کو از سرنو تر تیب دے