تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 550 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 550

تاریخ احمدیت۔جلد 23 550 سال 1966ء Thank you for your letter dated the 27th June 1966۔You must have read from Sayyadna Hazrat Amirul-Momneen Khalifatul Masih that the registered letter was reached with great joy۔My family joins me in sending you their love together with the members of jamaat۔yours sincerely 21۔7۔66 Gambian(seal) Alhaj F۔M۔Singhate G۔G 1۔8۔66 اخبار حقیقت کا ایک حقیقت افروز شذرہ جناب انیس احمد صاحب عباسی کا کوروی نے اپنے اخبار ”حقیقت“ مورخہ ۴ جون ۱۹۶۶ء میں جماعت احمدیہ کی تبلیغی خدمات کے زیر عنوان حسب ذیل شذرہ لکھا:۔اختلاف عقائد اور فرقہ وارانہ تنگ نظری کی بناء پر کوئی کچھ کہہ دے مگر یہ تو واقعہ ہے کہ گزشتہ چالیس پچاس سال کے اندر جماعت احمدیہ نے اپنے عقائد کے بموجب اسلام کی جیسی وسیع پیمانے پر تبلیغ کی ہے۔اس کی مثال ہندوستان کی کوئی دوسری اسلامی جماعت پیش نہیں کر سکتی۔ایک ایسی مختصر جماعت جس کی تعداد ہندوستان اور پاکستان میں مجموعی طور پر دس بارہ لاکھ افراد سے زیادہ نہ ہوگی۔وہ ہر سال لاکھوں روپیہ ممالک یورپ و امریکہ میں صرف تبلیغ پر صرف کر رہی ہے۔آج کے پرچہ میں ایک احمدی نامہ نگار کا جو مراسلہ درج کیا گیا ہے اس سے معلوم ہوگا کہ جماعت احمدیہ کا اس سال تبلیغی بجٹ ۳۴۱ ،۹۳، ۷۸ روپیہ ہے اور اس میں اب تک تقریباً ۳۰ ،۴۰ لاکھ روپے چندے کے وعدے بھی ہو چکے ہیں جو یقیناً جمع ہو جائیں گے اور بقیہ رقم بھی سال کے اندر ہی پوری ہو جائے گی۔کوئی شک نہیں کہ جیسی مکمل تنظیم اور مستعدی و سرگرمی کے ساتھ جماعت احمد یہ تبلیغ کا کام کرتی ہے۔اس کی مثال صرف مسیحی تبلیغی مشن کے کاموں میں ملے گی۔مسلمان ہی نہیں بلکہ ہمارا خیال ہے کہ کسی دوسرے مذہب کے پیرووان میں بھی ایسی تبلیغی تنظیم موجود نہیں ہے۔جماعت احمدیہ اور اس کے رہنما بہر حال اپنے اس مذہبی اور تبلیغی جوش و انہماک کے لیے قابل ستائش ہیں۔کاش کہ دوسری اسلامی جماعتیں بھی احمدیوں سے سبق حاصل کریں۔“ 101