تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 546 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 546

تاریخ احمدیت۔جلد 23 546 سال 1966ء مارنے کی کوشش کی تھی اس کا جواں سال اکلوتا بیٹا کنوئیں میں ڈوب کر مر گیا۔دوسرے چچا کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔تیسرے چا کو نا گہانی موت آ گئی۔کچھ پتا نہیں چلا کہ کیوں مرا اور ایک چا کا سارا گھر اچانک بارشوں سے گر گیا اور اس کے دو بچے موقع پر ہی مر گئے۔رستم خان شہید کے پسماندگان: بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں چھوڑیں۔بیٹا کرنل عبدالحمید خشک راولپنڈی میں رہتے ہیں۔بڑی بیٹی شمیم اختر صاحبہ کرنل نذیر احمد صاحب کی اہلیہ ہیں اور امریکہ میں قیام پذیر ہیں۔دوسری بیٹی رقیہ بیگم صاحبزادہ جمیل لطیف صاحب کی اہلیہ ہیں۔تیسری بیٹی یاسمین ڈاکٹر قاضی مسعود احمد صاحب امریکہ کی اہلیہ ہیں۔چوتھی بیٹی نگہت ریحانہ بھی امریکہ میں ہیں اور ناصر احمد صاحب کی اہلیہ ہیں۔پانچویں بیٹی ناہید سلطانہ صاحبہ کرنل اویس طارق صاحب کی اہلیہ ہیں اور کینیڈا میں مقیم ہیں۔قرآن مجید کے انوار و برکات کے متعلق خطبات حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ۲۴ جون سے ۱۶ ستمبر ۱۹۶۶ء تک قرآن مجید کے انوار و برکات کے متعلق ۹ خطبات ارشاد فرمائے جسے نظارت اصلاح وارشاد نے ” قرآنی انوار کے نام سے شائع کیا۔حضور نے یہ خطبات ربوہ اور مری میں ارشاد فرمائے۔ذیل میں ان خطبات کے عنوان درج کئے جاتے ہیں۔تا ان کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے۔اتباع قرآن کی برکات ،قرآن کریم اور قیام سلسلہ کی غرض ، قرآن کریم کو حرز جان بنانے کی اہمیت، قرآن کریم کی دس صفات حسنہ، قرآن کریم کی عدیم المثال آٹھ خوبیاں تعلیم القرآن کے متعلق الہی بشارت، تمام برکات روحانی کی جامع کتاب، شریعت حقہ اسلامیہ کا قیام اور جماعت احمدیہ کا فرض، قرآن کریم کی چار عظیم الشان خصوصیات۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا مرکزی تربیتی کلاس سے افتتاحی خطاب مجلس خدام الاحمدیہ کی تیرہویں مرکزی تربیتی کلاس تین تا اٹھارہ جون ۱۹۶۶ء جاری رہی۔جس میں اکتالیس (۴۱) مجالس کے ایک سو تیرہ (۱۱۳) خدام شامل ہوئے۔سیدنا حضرت خلیفہ ایح الثالث نے اس کلاس کا افتتاح اپنے پر معارف خطاب سے فرمایا۔