تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 37 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 37

تاریخ احمدیت۔جلد 23 37 سال 1965ء مومنوں کے نزدیک خدا تعالیٰ کا نبی اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہوتا ہے اور اس کی بیبیاں ان کی مائیں ہوتی ہیں۔اسرائیلی روایتوں نے بعض پاکدامن اور قابل احترام خواتین کی گستاخی کرنے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی۔کسی نے ہاجرہ پر الزام لگایا تو کسی نے مریم صدیقہ علیھا السلام پر بہتان باندھا۔قرآن کریم نے ان اسرائیلیوں کو نیک بیویوں کا احترام سکھایا بلکہ اخلاق کا معیار بھی بتایا اور اگر قرآن کریم کا نزول نہ ہوتا تو حضرت مریم صدیقہ کی ذات بہتان عظیم کا ہمیشہ نشانہ بنی رہتی۔عیسائی دنیا پر قرآن کریم کا ایک یہ بھی احسان ہے کہ اس نے مریم صدیقہ کو یہ کہہ کر بری فرمایا وبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلَى مَرْيَمَ بُهْتَانًا عَظِيمًا (النساء :۱۵۷) فطرت انسانی کے اخلاقی تقاضے ہی کچھ ایسے ہیں اور مذہبی شائستگی اسی کا نام ہے کہ پیشوایان مذاہب کا احترام کیا جائے۔ان کے گھر بار اور اولاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔باقی رہے اختلافی مسائل ان پر شرافت کے دائروں میں رہ کر بحث کی جائے اور فریق ثانی کے دلائل پر انصافاً ٹھنڈے دل سے سوچا جائے اور جب حق ثابت ہو جائے تو شریفوں کا یہ فریضہ ہوتا ہے کہ اپنی ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر صداقت کو تسلیم کر لیں۔چنانچہ خوشی کی بات ہے کہ رسالہ ”ٹائم“ نے ہمارے خط کو اس نقطہ نظر سے دیکھا اور پھر بذریعہ ہوائی ڈاک اس کا جواب بھی ہمارے نام ارسال کیا۔اس جواب کا ترجمہ درج ذیل ہے:۔د’ ٹائم بذریعہ ہوائی ڈاک ان کارپوریٹڈ ) ٹائم اینڈ لائف بلڈنگ۔راک فیل سنٹر نیویارک ۱۰۰۲۰۔جون ۱۹۶۵/۱۵ء۔عزیزم مسٹر کریم اللہ ! براہ کرم ہماری معذرت قبول فرمائیے آپ کے خط کا جواب جلدی نہ دیا جا سکا ایک غیر عادتی ( غیر معمولی ) ڈاک کی بھاری مقدار ہماری خط و کتابت میں دیر کا باعث بن گئی۔ہماری ۱۶ را پریل والی اشاعت کے رنگین تصاویر والے مذہبی مضمون ” مسلم دنیا کی جدو جہد برائے رواج جدید سے متعلق آپ کے تعریفی کلمات کا شکریہ۔ہم یہ جان کر خوش ہوئے کہ آپ نے ہمارے مضمون کے چند بے لاگ تبصروں کو سراہا ہے اور ہمیں اس امر کی بھی مسرت ہے کہ ہماری رپورٹ بابت اسلام اور آپ کی اس پر گرفت کے سلسلہ میں آپ سے خط و کتابت کرنے کا موقعہ بھی مل رہا ہے۔