تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 36 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 36

تاریخ احمدیت۔جلد 23 36 سال 1965ء بیانات درج کئے ہیں۔ان میں سے ڈونلڈ گلینز نامی پادری کا بیان بہت دلچسپ ہے۔انہوں نے صاف کہا کہ عیسائیت میں مسیح کی صلیبی موت کو بنیادی حیثیت حاصل نہیں ہے۔ایک شخص اس کا انکار کر کے بھی عیسائی رہ سکتا ہے چنانچہ ان کے اس بیان کا ذکر کرتے ہوئے ایلین سپریگٹ نے اپنے نوٹ میں لکھا:۔کیا یہ ممکن ہے کہ ایک شخص عیسائی رہتے ہوئے یہ اعتقاد بھی رکھے کہ صلیب پر مسیح مرا نہیں تھا بلکہ اس پر صرف بے ہوشی طاری ہوئی تھی ؟ اس سوال کے جواب میں بلورسٹریٹ یونائیٹڈ چرچ کے نائب پادری ریورنڈ ڈونلڈ گلینز DR۔DONALD GILLIES, ASSISTANT) (MINISTER, BLOOR STREET UNITED CHURCH نے کہا ہے۔یقیناً یہ ممکن ہے۔کیونکہ ایک عیسائی کا عیسائی رہنے کے لئے مسیح کی صلیبی موت کی مخصوص نوعیت سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہے۔مسیح کی صلیب تو صرف اس امر کی ایک علامت ہے کہ انسان اپنی موت تک تسلیم ورضا اور اطاعت کا نمونہ پیش کرتا چلا جائے۔امریکی رسالہ ”ٹائم“ کا معذرت نامہ 16۔امریکی رسالہ ٹائم نے اپنی اشاعت مورخہ ۱۶ اپریل ۱۹۶۵ء میں حضرت ہاجرہ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی لونڈی قرار دیا تھا۔یہ ایک دلخراش بات تھی جس کی کوئی سند نہ تھی اور نہ ہی حقائق کے مطابق تھی۔سوضروری تھا کہ اس کی تردید کی جاتی۔لہذا محترم کریم اللہ صاحب ایڈیٹر ہفت روزہ آزاد نوجوان مدراس بھارت نے رسالہ مذکور کے نام ایک خط ۱۸ راپریل کو لکھا۔جس کا اردو ترجمہ اخبار آزاد نوجوان نے مورخہ ۲۳ را پریل ۱۹۶۵ء میں اپنے اداریہ کے ساتھ شائع کیا۔کریم اللہ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ:۔”ہماری تنقید و تبصرہ کامد عالیہ تھا کہ ام المومنین حضرت ہاجرہ کے اعلیٰ مقام کو معاصر ٹائم پر انجیل کی روشنی میں واضح کیا جائے اور بتایا جائے کہ ایسی قابل احترام مستورات کو قرآن کریم کس قدر بلند مرتبه عطا فرماتا ہے اس بحث کے دوران میں ہم نے قرآن کریم کی اس آیت کو اخلاق کا قابل تقلید نمونہ بنا کر پیش کیا تھا:۔النَّبِيُّ أولى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَاَزْوَاجُةً أُمَّهُتُهُمْ (الاحزاب:)