تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 520 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 520

تاریخ احمدیت۔جلد 23 520 سال 1966ء 79 ان مراحل کے طے ہونے کے بعد جون ۱۹۶۹ء میں اس سلسلہ کی پہلی جلد جو تفسیر سورۂ فاتحہ کے نکات و معارف پر مشتمل تھی اور تین سوا کاسی صفحات پر محیط تھی، منظر عام پر آئی اور آخری اور آٹھویں جلد صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر ۱۹۸۹ء میں چھپی۔اس طرح خدا تعالیٰ نے نہ صرف پادریوں پر بلکہ دُنیا بھر کے تمام مذاہب پر ہمیشہ کے لئے اتمام حجت کر دی اور قرآنی حقائق و معارف کا بے نظیر اور لازوال خزانہ قیامت تک محفوظ ہو گیا۔مرکزی تبلیغی منصوبہ بندی کمیٹی کا قیام اور اس کی سفارشات ۱۹۶۶ء کے اوائل میں صدر ،صدر انجمن احمد یہ پاکستان نے مرکزی نظام میں انقلابی روح پیدا کرنے کے لئے ایک منصوبہ بندی کمیٹی قائم کی۔جس نے حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی خدمت میں حسب ذیل سفارشات کیں :۔ا۔۔۴۔مقاصد اور فرائض جس میں خصوصاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت مصلح موعود اور حضرت خلیفہ اسیح الاول اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے متعلقہ ارشادات کو مدنظر رکھا جائے۔اس امر کا تنقیدی جائزہ کہ اب تک اس شعبہ کو کس حد تک کامیابی ہوئی اور مشکلات اور مجبوریوں کی تفصیلی نشان دہی۔اس جائزہ کو مد نظر رکھ کر آئندہ کام کا منصوبہ جو گذشتہ کامیابیوں کو تیز تر کرے۔خامیوں کو دور کرنے اور مشکلات پر حتی المقدور قابو پانے کے لئے مؤثر ذرائع تجویز کرے۔اس منصوبہ میں اگر کوئی ایک پہلو موجودہ بجٹ سے زیادہ مالی وسائل کا تقاضا کرے تو اس پہلو کا تفصیلی تخمینہ خرچ اور آمد کے ذرائع بھی ساتھ ہی تجویز کئے جائیں۔مندرجہ بالا کے پیش نظر سال زیر نظر کے سمح نظر کی تعیین ہو مثلاً افسر خزانہ اس رنگ میں تعین کر سکتے ہیں کہ فلاں فلاں ذریعے سے اتنے روپے کی موجودہ امانت کو بڑھا کر اتنے روپے تک پہنچایا جائے گا یا نفع مند سرمایہ کاری کے فلاں فلاں ذرائع اختیار کرنے کے نتیجہ میں نفع کی شرح کو اتنے فی صد بڑھانے کی کوشش کی جائے گی وغیرہ وغیرہ یہ محض مثالاً لکھا جارہا ہے۔ورنہ ہر شعبہ اپنے بجٹ حالات اور وسائل کے پیش نظر اپنا مطمح نظر مقرر کرے لیکن یہ بہر حال ضروری ہو کہ حتی المقدور اسے اعداد وشمار میں معین کیا جائے۔