تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 504 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 504

تاریخ احمدیت۔جلد 23 504 سال 1966ء مصلح موعود کا وصال ہو گیا۔( روایت مولانا ابوالمنیر نورالحق صاحب) اور پھر خدا کی ازلی تقدیروں کے مطابق حضرت صاحبزادہ صاحب خلیفہ لمسیح الثالث کے منصب پر فائز ہوئے اور آپ کے لئے خلافت کی بے شمار ذمہ داریوں کے باعث اس کام کے لئے وقت نکالنا مشکل ہو گیا۔اسپر حضور نے بقیہ کام مولوی ابوالمنیر صاحب کے سپر دفرمایا اور ہدایت فرمائی کہ جوا مر قابل استفسار ہو وہ حضور سے پوچھ لیا جائے۔چنانچہ حضور کے ارشاد کی تعمیل میں مولوی صاحب موصوف نے دن رات ایک کر کے یہ کام مکمل کیا۔یہ تسلی کر لینے کے بعد کہ اب کوئی غلطی نہیں رہ گئی۔حضور نے تفسیر صغیر کو بلاکوں کے ذریعہ بہترین رنگ میں چھپوانے کا انتظام فرمایا۔چنانچہ مولوی ابوالمنیر صاحب کی کوشش سے تفسیر صغیر کا پہلا شاندار عکسی ایڈیشن ۲۵ مارچ ۱۹۶۶ء کو تیار ہو گیا۔یہ نہایت دیدہ زیب ایڈیشن نقوش پریس لاہور سے خاص اہتمام سے چھپا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے یہ عکسی ایڈیشن بہت پسند کیا اور مولوی ابوالمنیر نور الحق صاحب کو پانچصد روپیه نقد انعام عطا فرمایا۔اس طرح آپ کے ساتھ کام کرنے والے کارکنان کو بھی انعامات سے نوازا۔نیز اپنے قلم مبارک سے درج ذیل الفاظ میں اظہارِ خوشنودی فرمایا :۔مگر می ابوالمنیر نور الحق صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! آپ نے جس محنت اور اخلاص سے تفسیر صغیر کا عکسی ایڈیشن چھپوانے کا انتظام کیا ہے میں اس کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کی اس محنت کو قبول فرمائے اور قرآن مجید کی خدمت کے ساتھ جس قدر برکات وابستہ ہیں وہ آپ کو عطا کرے اور آپ کو اور آپ کی اولا د کو بہت برکت دے۔(آمین) والسلام مرزا ناصراحم خلیفه امسیح الثالث ۱۶ اپریل ۱۹۲۲ء 67 تغییر مجلس مشاورت ۱۹۶۶ء کے آغاز سے قبل چھپ کر مرکز احمدیت میں پہنچ گئی۔