تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 463
تاریخ احمدیت۔جلد23 463 سال 1966ء شریف صاحب ریٹائر ڈ ای اے سی اور حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ امیر جماعت ہائے احمد یہ ضلع لائل پور نے باری باری ایک ایک اینٹ بنیاد میں نصب فرمائی۔آخر میں محترم کرنل محمد عطاء اللہ صاحب وائس چیئر مین فضل عمر فاؤنڈیشن نے ساتویں اور آخری اینٹ بنیاد میں رکھی۔آخر میں حضور انور نے ایک پُر سوز لمبی اجتماعی دعا کرائی۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کا مکتوب گرامی مولانا شیخ مبارک احمد صاحب سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن نے حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب چیئرمین فضل عمر فاؤنڈیشن کی خدمت میں رپورٹ بھجواتے ہوئے یہ اطلاع دی کہ ۱۶ را گست ۱۹۶۶ء کو دفتر فضل عمر فاؤنڈیشن کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہورہی ہے۔جس پر حضرت چوہدری صاحب نے حسب ذیل مکتوب گرامی اپنے مبارک قلم سے تحریر فرمایا: لنڈن ۷اراگست ۱۹۶۶ء بسم الله الرحمن الرحيم کریما صد کرم گن بر کسے کو ناصر دین است بلائے او بگرداں گر گہے آفت شود پیدا لحمد للہ کہ بفضلہ تعالی فضل عمر فاؤنڈیشن کی عمارت کا سنگ بنیاد حضرت خلیفہ اسیح کے مُبارک ہاتھوں سے نصب کیا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحم سے فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک کو شرف قبولیت بخشے۔اور اسے اعلائے کلمتہ اللہ اور احیاء واستحکام دین کا موثر ذریعہ بنائے آمین۔جماعت کی طرف سے جس اخلاص اور مُستعدی کے ساتھ اس مبارک تحریک کا استقبال کیا گیا ہے اس سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے کمال فضل و رحم سے اس تحریک کو قبول فرمائے گا۔اور اسے ہر قسم کی ترقیات اور برکات کا منبع اور سر چشمہ بنائے گا۔اور اسمیں حصہ لینے والوں اور اس کے کارکنوں اور معاونین کے اخلاص کو شرف قبولیت سے سرفراز فرمائے گا۔اللهم ۶، ۷ را گست کو لنڈن میں جماعت برطانیہ کا تیسرا سالانہ جلسہ بفضلہ تعالی بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔اس موقعہ پر فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک کارکنان کے مشاورتی اجلاس اور جماعت کے جلسے میں زور سے پیش کی گئی۔اور بحمد اللہ جماعت نے گرمجوشی سے اس کا استقبال کیا۔اس وقت تک قریباً تین ہزار پونڈ کے وعدے وصول ہو چکے ہیں۔لیکن اکثر مقامات سے وعدوں کا ابھی انتظار ہے۔جماعت امين