تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 462 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 462

تاریخ احمدیت۔جلد 23 462 سال 1966ء موجزن رہے گی۔امید ہے کہ آپ سب اپنے عمل سے اس کا ثبوت دیں گے۔جیسا کہ بعض احباب نے اس کا عملاً ثبوت بہم پہنچا دیا ہے۔اور بڑھ چڑھ کر اس تحریک میں حصہ لیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو احسن جزاء عطا کرے اور زیادہ سے زیادہ قربانی پیش کرنے کی توفیق عطا کرے آمین۔جزاکم الله وباللہ التوفیق مرزا ناصر احمد خلیفة اصبح الثالث ۱۸/۵/۶۶ 66 ۱۶ را گست ۱۹۶۶ء کو حضرت خلیفتہ امسح الثالث نے احاطہ دفاتر صدرانجمن احمد یہ پاکستان میں اپنے دست مبارک سے فضل عمر فاؤنڈیشن کے دفتر کا سنگِ بنیا د رکھا۔اس بابرکت تقریب میں اہلِ ربوہ نے نہایت ذوق و شوق کے عالم میں بہت کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقعہ پر سب سے پہلے مولانا شیخ مبارک احمد صاحب سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن نے رپورٹ پیش کی کہ فضل عمر فاؤنڈیشن کی بابرکت تحریک میں اب تک ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے 19 زائد تک وصولی ہو چکی ہے اورمخلصین جماعت کے وعدے اٹھائیس لاکھ سے بھی بڑھ چکے ہیں۔حضرت خلیفۃ اسیح الثالث نے اپنے روح پرور خطاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام وہ حسن واحسان میں تیرا نظیر ہوگا۔“ کی نہایت لطیف تشریح فرمائی اور پھر حضرت مصلح موعود کے حسن واحسان کے عظیم الشان مظاہروں اور آپ کے ساتھ جماعت کی والہانہ محبت پر روشنی ڈالنے کے بعد فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام حضرت مصلح موعود کی ایک بنیادی صفت کو ظاہر کرتا ہے چونکہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو حضرت مصلح موعود کی یاد میں اور حضور کو ثواب پہنچانے کے لئے ہی قائم کیا گیا ہے اس لئے اس فاؤنڈیشن کا ماٹو بھی یہی الہام ہونا چاہئے۔اس پر معارف اور بصیرت افروز خطاب کے بعد حضور انور اُس طرف تشریف لے گئے جہاں دفتر فضل عمر فاؤنڈیشن کی عمارت کے لئے بنیادیں کھدی ہوئی تھیں۔حضور انور نے دیر تک زیر لب دعائیں کرنے کے بعد اپنے دست مبارک سے تین اینٹیں بنیاد میں نصب فرمائیں۔ان میں سے پہلی اینٹ محترم کرنل محمد عطاء اللہ صاحب وائس چیئر مین فضل عمر فاؤنڈیشن نے حضور کی خدمت میں پیش کی دوسری دواینٹیں علی الترتیب محترم سید داؤ د احمد صاحب ڈائریکٹر فاؤنڈیشن اور محترم شیخ مبارک احمد صاحب سیکرٹری فاؤنڈیشن نے حضور کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔بعدازاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ میں سے تین حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب، حضرت ڈپٹی محمد