تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 423 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 423

تاریخ احمدیت۔جلد 23 423 سال 1965ء فیروزه فائزه صاحبه ربوہ ( بنت عبدالرحمن صاحب جنید ہاشمی سپرنٹنڈنٹ تعلیم الاسلام کالج 14 ربوہ ) بی۔اے کے امتحان میں یو نیورسٹی بھر میں اول رہیں اور پانچ تمغوں کی مستحق قرار پائیں۔۹۔قریشی مقبول احمد صاحب ( مبلغ انگلستان) کو پنجاب یونیورسٹی کانووکیشن میں ایم۔اے عربی 15 میں اول آنے پر دو تمغے دیئے گئے۔۱۰ کل هند مجلس تعمیر ملت حیدر آباد کے زیر اہتمام یوم رحمہ للعالمین ﷺ کے تحت تحریری انعامی مقابلہ میں جامعہ احمدیہ قادیان کے طالب علم مولوی خورشید احمد صاحب انو راول قرار پائے۔سعید داؤ داحمد صاحب کی مراجعت وطن 16 سیرالیون کے مخلص احمدی نوجوان سعید داؤ د احمد صاحب نے جامعہ احمد یہ ربوہ میں اڑھائی سال تک دینی تعلیم کا مقررہ کورس مکمل کر لیا۔جس پر ۲۴ جنوری ۱۹۶۵ء کو بعد نماز مغرب اُن کے اعزاز میں وسیع پیمانے پر ایک عشائیہ دیا گیا۔جس میں جامعہ احمدیہ کے طلباء ممبران سٹاف اور بعض مرکزی بزرگ علماء کے علاوہ (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ناظم ارشاد وقف جدید نے بھی شرکت فرمائی۔جامعہ احمدیہ کی طرف سے جناب عطاء الکریم صاحب ( ابن مولانا ابوالعطاء صاحب) نے الوداعی ایڈریس پیش کیا۔اور وہ اگلے روز ۲۵ جنوری کو بذریعہ چناب ایکسپریس واپس اپنے وطن کی طرف روانہ ہو گئے۔ریلوے اسٹیشن پر مقامی احباب کی ایک کثیر تعداد نے انہیں نہایت گرم جوشی اور دلی دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔تعلیم الاسلام انٹر میڈیٹ کالج گھٹیالیاں میں ایشیا فاؤنڈیشن پاکستان کے ایڈوائزر کی آمد مکرم عبدالسلام اختر صاحب پر نسپل تعلیم الاسلام کا لج گھٹیالیاں نے تحریر فرمایا کہ مورخہ ۲۷ جنوری ۲۵ ء کو مسٹر درانی جو ایشیا فاؤنڈیشن (پاکستان) کے پروگرام ایڈوائزر ہیں انٹر میڈیٹ کالج گھٹیالیاں میں تشریف لائے اور آپ نے کالج کی لائبریری کا ملاحظہ فرمایا۔اس سے قبل ایشیا فاؤنڈیشن کی طرف سے کالج کو تین مقسطوں میں بعض نہایت بیش قیمت کتب بطور پیشکش دی جاچکی ہیں۔جو طلباء اور اساتذہ کے لئے نہایت مفید ثابت ہوئیں۔ایشیا فاؤنڈیشن کے نمائندے لائبریری کی ترتیب و تزئین کو دیکھ کر نہایت خوش ہوئے اور آپ نے مزید کتب بھی دینے کا وعدہ فرمایا۔تین بجے کے قریب