تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 422
تاریخ احمدیت۔جلد 23 422 سال 1965ء احمدیوں کی نمایاں کامیابیاں اور اعزازات 66 ا۔صوفی کریم اللہ صاحب زیر وی ابن صوفی خدا بخش صاحب عبد زیروی انسپکٹر وقف جدید ربوہ ۱۹۶۴ء میں PHARMACOLOGY ( علم ادویہ ) میں پی۔ایچ۔ڈی کرنے امریکہ گئے تھے۔انہیں وہاں پر ایک گھاس جسے ”SPIRIT WEED کہتے ہیں تجزیہ کے لئے دی گئی تھی۔یہ ایک پودا ہے جو امریکہ میں ہوتا ہے اور جسے جانور کھا لیں تو مر جاتے ہیں اس پر پہلے تحقیقات نہیں ہوئی تھیں صوفی کریم اللہ صاحب کو اس تجزیہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔جس پران کے پروفیسر نے ریمارکس دیئے کہ: میں خوش ہوں کہ آپ نے اس مسئلہ پر جو آپ کو تفویض کیا گیا تھا۔اتنے قلیل عرصہ میں اس قدر اہم کام کر لیا ہے۔۲۔حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کے پوتے جناب سید جمیل لطیف صاحب نے ڈویژنل مباحثات سرگودھا میں اردو مباحثہ میں اوّل انعام اور نسیم احمد صاحب سیفی نے انگریزی مباحثہ میں دوسرا انعام حاصل کیا۔تعلیم الاسلام کالج کی کشتی رانی ٹیم نے پنجاب یو نیورسٹی کے مقابلہ جات میں چیمپین شپ جیت لی۔۴۔قامته شاهده صاحبه ( بنت قاضی محمد رشید صاحب وکیل المال اوّل ) یونیورسٹی کی طرف سے ڈین مالیر کوٹلہ گولڈ میڈل، محمد حسین مبارک علی گولڈ میڈل، خلیفہ محمد حسین جو بلی گولڈ میڈل کی مستحق قرار 10 پائیں۔۵- امة الواحد صاحبه ( بنت گیانی واحد حسین صاحب مربی سلسلہ احمدیہ ) نے جغرافیہ میں یو نیورسٹی بھر میں اول پوزیشن حاصل کی اور ڈاکٹر قاضی سعید الدین سلور میڈل کی حقدار یا ئیں۔۶۔مرزا منیر احمد صاحب ( ابن محترم مرز انصیر احمد صاحب سپرنٹنڈنٹ جنرل ہائی کورٹ پشاور ) پشاور یونیورسٹی سے انجینئر نگ سال سوم الیکٹریکل کے امتحان میں دوم رہے۔ے۔حبیب کمال الدین صاحب ابن مولوی روشن دین صاحب مجاہد مسقط ) نے ایم ایس سی آنرز کے امتحان میں یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔13۔