تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 360 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 360

تاریخ احمدیت۔جلد 23 360 سال 1965ء زندہ مذہب ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُس کے زندہ نبی۔نیز احمدیت آسمانی تحریک ہے اور نظام خلافت بڑا ہی بابرکت اور اعجاز نما نظام ہے جس کے ساتھ پوری امت مسلمہ کی تمام تر فلاح و بہبود اور عروج و اقبال وابستہ ہے۔اس جلسہ نے یہ حقیقت بھی پوری طرح واضح کر دی کہ خلیفہ اللہ ہی بناتا ہے اور وہ جسے خلعت خلافت سے نوازتا ہے اس کے پاک لبوں پر روحانی و مادی علوم اور فیضان و عرفان کے غیبی چشمے جاری فرما دیتا ہے۔اس کی زبان پر خالق کا ئنات کے خالص تصرف سے معارف و حقائق سے لبریز کلمات جاری ہوتے ہیں۔الفاظ اس کے مگر بلا وا خدا کا ہوتا ہے بالفاظ دیگر اس کی پوری شخصیت کوثر و تسنیم کے انوار سے دھل کے ایک نئے رنگ میں جلوہ گر ہوتی اور ایک جدید قالب میں ڈھل جاتی ہے اور احمدی خدائے ذوالجلال کی قسم کھا کر یہ شہادت دیتے ہیں کہ یہ انقلاب روحانی انہوں نے خود مشاہدہ کیا یہی نہیں بلکہ احمدیوں کی آنکھوں نے سید نا اصلح الموعود کوخلافت ثالثہ کے تاجدار کی صورت میں دیکھ لیا اور اس مقدس وجود کے ذریعہ سے ان کے کانوں نے سید نام مصلح الموعود کی پیاری اور دلکش آواز سنی وہی عکس جمال محمد! وہی خلق جلال الہی جس کا نظارہ دیکھنے کو وہ ترس گئے تھے مولا نے اپنے فضل سے ان کو دکھا دیا۔الحمد للہ علی ذالک