تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 345 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 345

تاریخ احمدیت۔جلد 23 345 سال 1965ء اور کرسی پر بٹھا دیا اور کہا یہ آپ کے چیئر مین ہیں۔گویا خواب میں جو کچھ انہوں نے دیکھا تھا خدا تعالیٰ نے اسے لفظ بلفظ پورا کر دیا۔اور یہ اسلام اور اللہ تعالیٰ کی محبت کا نتیجہ تھا۔جسے دیکھ کر دوسرے لوگ اسلام کے گرویدہ ہور ہے ہیں۔اور خدا تعالیٰ کی طرف مائل ہورہے ہیں۔خالی دلائل کے ساتھ یہ اخلاص پیدا نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے قوت قدسیہ کی ضرورت ہے اور اس کے لیے اس نور کی ضرورت تھی جور بوہ میں بیٹھا تھا اور اس کی نورانی کرنیں ایک طرف افریقہ کے ممالک میں پہنچ رہی تھیں تو دوسری طرف یورپ اور امریکہ کے ممالک کو روشن کر رہی تھیں۔اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جو کچھ کہا تھا وہ لفظ بلفظ پورا ہوا کہ: وہ اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔“ وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے 194 گا۔اور قو میں اس سے برکت پائیں گی۔فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک اور اس پر والہانہ لبیک حضرت چو ہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نبی عالمی عدالت نے حضرت خلیفہ اسی انالٹ کے چوہدری حج این اثاث ارشاد کی تعمیل میں 19 دسمبر کو جلسہ میں احباب کے سامنے سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے بے مثال کارناموں اور عظیم الشان ان گنت احسانوں کی یادگار کے طور پر ۲۵لاکھ روپے کا ایک فنڈ قائم کرنے اور اس کے لئے بڑھ چڑھ کر رقوم پیش کرنے کی تحریک فرمائی۔اس تحریک پر افراد اور جماعتوں نے جس طرح والہانہ لبیک کہا اس کا پتہ دو روز بعد چلا۔جب مورخہ ۲۱ دسمبر کو حضرت خلیفۃ اسیح الثالث نے اپنے اختتامی خطاب میں اس تحریک کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس فنڈ سے فضل عمر فاؤنڈیشن“ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا جائیگا۔اور اس سے جو آمد پیدا ہوگی وہ غلبہ دین کے ان عظیم الشان کاموں کی تکمیل پر خرچ ہوگی جنہیں حضرت فضل عمر نے جاری فرمایا نیز حضور نے تحدیث نعمت کے طور پر بھی اعلان فرمایا کہ اس تحریک کے پیش ہونے کے بعد ایک دن کے اندر اندر اللہ تعالیٰ کے فضل سے افراد اور جماعتوں کی طرف سے فوری طور پر پندرہ لاکھ روپے کے وعدے پیش کر دیئے گئے۔۔195