تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 320
تاریخ احمدیت۔جلد 23 320 سال 1965ء was widely publicised in Finland through the National Press۔PPA۔(ترجمہ) ڈنمارک کے مسلمانوں نے کشمیر کمیٹی بنالی کراچی۔یہاں پہنچنے والی اطلاعات کے مطابق ڈنمارک (سکنڈے نیویا ) کے مسلمانوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے کے لئے ایک کشمیر کمیٹی تشکیل دی ہے۔یہ کمیٹی کشمیریوں کی امداد کے لئے چندہ اکٹھا کرے گی۔اور ڈنمارک کے لوگوں کو کشمیریوں کی جنگ آزادی سے متعارف کرانے کے لئے ایک تحریک چلائی جائے گی۔حال ہی میں ڈنمارک کے ایک مشہور مسلمان جناب عبدالسلام میڈسن (احمدی) نے جو اس تحریک کی مجلس منتظمہ کے رکن بھی ہیں۔ڈنمارک ٹیلی وژن پروگراموں میں تین دفعہ ایک بھارتی صحافی کے ساتھ شرکت کی اور مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بھارتی صحافی کے (بودے ) دلائل کا مسکت جواب بھی دیا۔جناب میڈسن اور بھارتی صحافی کے درمیان اس مکالمہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کے ایک ہفتہ وار اخبار FOLKESKOLEN نے لکھا ہے کہ اس مباحثہ میں میدان جناب میڈسن کے ہاتھ رہا۔کیونکہ ان کے دلائل ہمہ پہلو حاوی نظر آتے تھے۔کچھ دن پہلے فن لینڈ میں قومی ریڈیو اور ٹیلی وژن نے سامعین کے سامنے کشمیر کا سوال رکھتے ہوئے اس کے پاکستان یا بھارت سے الحاق کے بارے میں رائے معلوم کرنا چاہی تھی۔لوگوں کی غالب اکثریت نے یہ فیصلہ دیا کہ کشمیر پاکستان کو ملنا چاہیئے۔فن لینڈ کے قومی پریس میں اس فیصلہ کی وسیع اشاعت ہوئی ہے۔177 ایک عظیم روحانی انقلاب کی خبر خبر دی: ۱۰دسمبر ۱۹۶۵ء کو حضرت خلیفہ المسح الثالث نے القائے ربانی کے تحت خطبہ جمعہ کے دوران یہ میں جماعت کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ آئندہ چھپیں تھیں سال جماعت احمد یہ کے لئے نہایت ہی اہم ہیں۔کیونکہ دنیا میں ایک روحانی انقلاب عظیم پیدا ہونے والا