تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 294 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 294

تاریخ احمدیت۔جلد 23 294 سال 1965ء لیے تیار نہیں۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اپنے علاقہ کا سردار ہوں۔ہماری اپنی عادتیں ہیں۔ہمارے اپنے طریق ہیں۔اگر ہم ان طریقوں کو چھوڑ دیں تو ہماری سرداری اور ہماری چو ہدر قائم نہیں رہ سکتی۔کہنے لگا کہ ہم چوریاں بھی کرواتے ہیں۔ڈا کے بھی ڈلواتے ہیں۔ہم قتل بھی کرواتے ہیں۔ہم لڑکیوں کو اغوا بھی کرواتے ہیں اس کے بغیر ہماری چو ہدر قائم نہیں رہ سکتی۔آج اگر میں بیعت کرلوں تو اسی وقت آپ کا انگوٹھا میری گردن پر ہوگا اور آپ کہیں گے کہ اب چوری نہ کرنا۔اب ڈا کہ نہیں ڈالنا ہوگا۔اب قتل نہیں کرنا ہو گا اور کسی لڑکی کو بے عزت نہ کرنا ہوگا۔اس وقت ہماری سرداری تو ختم ہو گئی۔پس میں کیسے مان لوں احمدیت کو ؟ میں احمدیت میں داخل نہیں ہوسکتا !!!۔اس قسم کے مسلمان اس وقت میرے اندازہ کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں ہمارے ملک میں موجود ہیں جو احمدیت کو خوب سمجھتے ہیں۔اس کو سچا جانتے ہیں۔اسکی صداقت کے دل سے قائل ہیں مگر دنیا اور دنیا کی محبت انہیں سلسلہ احمدیہ میں داخل ہونے سے روکے ہوئے ہے۔یہ لوگ سلسلہ احمدیہ میں اس وقت تک داخل نہیں ہو سکتے جب تک ان کے دلوں میں ایک نیک تبدیلی پیدا نہ ہو یہ نیک تبدیلی محض دلائل سے پیدا نہیں ہوسکتی بیشک دلائل بھی بڑے ضروری ہیں۔ان کا جاننا بھی بہت ضروری ہے لیکن محض دلائل کافی نہیں ان کے ساتھ کچھ اور بھی چاہیے اور وہ ہے تعلق باللہ جب تک ہمارے مربی کا تعلق اللہ تعالیٰ کے ساتھ قائم نہیں ہوگا وہ عوام کے دلوں میں اس قسم کی تبدیلی پیدا نہیں کر سکے گا۔اور اس شعبہ کی طرف ہمارے اسا تذہ کو بھی اور ہمارے عزیز بچوں کو بھی توجہ دینی چاہیے ورنہ وہ اس مقصد میں جس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی زندگیاں وقف کی ہیں اور اپنے اوقات عزیز کو خرچ کر رہے ہیں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ایک نوجوان ہیں، بائیس سال کا چھپیں سال کا اس درس گاہ سے نکلتا ہے اور وہ بطور مربی کے اس ملک میں یا بیرونی ممالک میں متعین ہو جاتا ہے اور اسے کام کرنا پڑتا ہے۔یہ نو جوان دلائل کے میدان میں بڑی عمدگی کے ساتھ بڑے حسن وخوبی