تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 282 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 282

تاریخ احمدیت۔جلد 23 282 سال 1965ء دنیا انشاء اللہ تعالیٰ یہ نظارے دیکھے گی۔مگر ہم میں سے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنی بساط کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتا رہے۔ہر ایک نے دنیا سے بہر حال چلے جانا ہے۔آج ہم یہاں ہیں کل کا کچھ پتہ نہیں کہ کہاں ہوں گے۔ہمیں دعا کرتے رہنا چاہئے کہ ہم یہاں ہوں یا کسی اور دنیا میں، خدا تعالیٰ اس سلسلہ کو ایسے وجود بخشا رہے جو پورے زور کے ساتھ ، جو پورے تو کل کے ساتھ ، جو بکثرت دعاؤں کے ساتھ ، اور جو پورے انابت الی اللہ کے ساتھ دین کے غلبہ کے لئے اور اس سلسلہ کے مقصد کے حصول کے لئے کوشاں رہنے والے ہوں اور یہ ذلیل سمجھا جانے والا گر وہ خدا کی نگاہ میں ہمیشہ عزت پانے والا گروہ رہے جب ایسا ہو جائے گا تو پھر دنیا کی کوئی نظر ہمیں ذلیل نہیں کر سکتی اور یہ کمزور سمجھا جانے والا گروہ ، خدائے عزوجل کے نزدیک جو کامل طاقتوں والا ہے، طاقتور گروہ قرار دیا جائے گا تا پھر دنیا کی طاقتیں ہمارا کچھ نہ بگا ڑسکیں۔خدا کرے کہ ہمارا خدا ہمیشہ ہمارے ساتھ ہو خدا کرے کہ اس کی نصرت ہمیشہ ہمارے شامل حال رہے خدا کرے کہ ہمارے کمزور طاقتوروں پر ہمیشہ بھاری رہیں خدا کرے کہ ہمارے جاہل جب اچھے پڑھے لکھے لوگوں کے مقابل پہ آئیں تو انہیں شرمندہ کرنے والے ہوں۔خدا کرے کہ ہمارے وجود میں خدا کا جلوہ دنیا کو نظر آنے لگے خدا کرے کہ ہمارے چہروں سے اسلام کا نور اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق کی جھلک دنیا کو دکھائی دے۔خدا کرے کہ ہماری زندگیوں میں ہی اسلام کا غلبہ دنیا میں قائم ہو جائے اللھم امین۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے۔“ یہ خطاب ختم ہونے پر نعرہ ہائے تکبیر سے فضاء گونج اٹھی اور آپ السلام علیکم ورحمتہ اللہ کہہ کر واپس تشریف لے گئے ) 15