تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 274 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 274

تاریخ احمدیت۔جلد 23 274 سال 1965ء قائد کی حیثیت سے شاندار خدمات انجام دیں۔لوائے خدام احمدیت کی تیاری مجلس کے اساسی لٹریچر کی اشاعت ، نوجوانان احمدیت میں عملی انقلاب، باؤنڈری کمیشن کے لئے فراہمی مواد ، حفاظت مرکز قادیان کی جدو جہد تحریک آزادی کشمیر میں شمولیت، پاکستان میں مجلس کی سرگرمیوں کا احیاء رسالہ خالد کا آغاز وغیرہ آپ کے عہد صدارت کے زندہ و تابندہ کارنامے ہیں جو تاریخ خدام الاحمدیہ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔وقف زندگی ۱۰ مارچ ۱۹۴۴ء کو آپ نے اپنی زندگی خدا کی راہ میں وقف کر دی۔پرنسپل تعلیم الاسلام کالج مئی ۱۹۴۴ء سے لے کر نومبر ۱۹۶۵ء ( تا انتخاب خلافت ) تعلیم الاسلام کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے قوم وملت کے نونہالوں کی تعلیمی رہنمائی فرماتے رہے۔اگست ۱۹۴۷ء میں ملک کی تقسیم عمل میں آئی مگر آپ کی ہمت و کوشش سے اس کالج کا دوبارہ قیام لاہور میں ہوا اور پھر آپ کی بے نظیر اور شبانہ روز محنت و کاوش کے نتیجہ میں ربوہ میں تعلیم الاسلام کالج کی شاندار عمارت کی تعمیر ہوئی اور اس عظیم الشان کالج نے آپ کی رہنمائی میں ایسی نمایاں ترقی کی کہ اسے ملک کے مشہور کالجوں میں نمایاں مقام حاصل ہو گیا۔قسیم ہندوستان کے وقت کا رہائے نمایاں اگست ۱۹۴۷ء میں پاکستان بننے کے بعد آپ کچھ عرصہ قادیان میں مقیم رہے۔اور اس دوران قادیان کی حفاظت کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔علاوہ ازیں ہزار ہالٹے پٹے بے خانماں مسلمانوں کے لئے قادیان میں رہنے کا انتظام و انصرام فرماتے رہے جو کہ تاریخ کا ایک یادگار باب ہے۔آپ ۱۶ نومبر ۱۹۴۷ء کو قادیان کی مقدس بستی سے ہجرت کر کے پاکستان تشریف لائے۔فرقان بٹالین کی کمیٹی میں جون ۱۹۴۸ء سے جون ۱۹۵۰ ء تک فرقا بٹالین سرگرم عمل رہی جس میں احمدی مجاہدوں نے محاذ کشمیر پر شجاعت و بہادری کے بے مثال جو ہر دکھائے اس بٹالین کے لئے حضرت سیدنا لمصلح الموعود نے جو