تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 269 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 269

تاریخ احمدیت۔جلد 23 269 سال 1965ء سید نا حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفتہ ان حمد صاحب خلیفة المسیح الثالث ( قبل از خلافت کی مقدس حیات ) ولادت با سعادت اجمالی خاکه از نومبر ۱۹۰۹ ء تا نومبر ۱۹۶۵ء) حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احد صاحب خلیفہ امسیح الثالث ۱۵، ۱۶ نومبر ۱۹۰۹ء کی درمیانی شب قادیان میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی پہلی زوجہ محترمہ حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ المعروف ام ناصر کے ہاں پیدا ہوئے۔حضرت اماں جان کے زیر سایہ پرورش ابتدائی عمر میں آپ کی دادی حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ (حضرت اماں جان ) نے آپ کو اپنے زیر سایہ پرورش اور تربیت کے لئے گود لے لیا۔وہ آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کی روشنی میں اپنے چوتھے بیٹے مبارک احمد کا نعم البدل اور اپنا (پانچواں ) بیٹا خیال فرماتی تھیں۔اس کا کچھ تذکرہ حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے اپنے ایک خط میں بھی کیا ہے جو اگلے صفحات پر دیا جا رہا ہے۔10 بچپن میں بیماری اور شفاء آپ کی عمر ایک سال سے کچھ زیادہ ہوگی جب آپ سخت بیمار ہو گئے۔آپ کے مقدس والد حضرت سید نامحمود حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کے پاس تشریف فرما تھے کہ کئی بار پیغام آیا کہ میاں ناصر احمد تشویشناک طور پر بیمار ہیں مگر حضرت سید نا محمود خود تو حضرت خلیفہ اول کی بیماری کے باعث احتراماً یہ سنکر خاموش ہو گئے مگر حضرت خلیفہ اول نے فرمایا میاں، تم گئے نہیں ، تم جانتے ہو یہ کس کی بیماری کی اطلاع دے کر گیا ہے۔وہ تمہارا بیٹا ہی نہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پوتا بھی ہے اس پر حضرت سید نا محمود کو بادل ناخواستہ اٹھنا پڑا۔ڈاکٹر بلایا گیا اور خدا تعالیٰ نے چند دنوں کے بعد آپ کو شفا بخش دی۔150