تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 263 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 263

تاریخ احمدیت۔جلد 23 263 سال 1965ء سفیر انڈونیشیا متعینہ پاکستان کا دورہ ربوہ۔مسجد احمد یہ دار السلام ( تنزانیہ ) کا افتتاح۔مسجد ہمبرگ (جرمنی) کا افتتاح۔تفسیر صغیر کی اشاعت۔ادارة المصنفین کاربوہ میں قیام۔مشرقی افریقہ مشن کی طرف سے ایسٹ افریقن ٹائمنز کا اجرا۔جرمنی کے چانسلر، ڈچز آف کینٹ، لائبیریا کے وزیر دفاع اور شام کے صدر کو تر جمہ قرآن کریم اور اسلامی لٹریچر کی پیشکش۔سکنڈے نیویا میں مشن کا قیام۔فلپائن میں احمدیت کی اشاعت ہوئی۔ماہنامہ تفخیذ الا ذہان کا ربوہ سے اجراء۔جامعة المبشرین کو جامعہ احمدیہ میں مدغم کر دیا گیا۔یوگنڈا میں مسجد احمد یہ جنجہ اور مسجد احمد یہ کمپالا کاسنگ بنیا درکھا گیا۔انتخاب خلافت کے متعلق ایک ضروری ریزولیوشن کی منظوری۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب، حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کا انتقال پر ملال۔۲۷ دسمبر کو حضور نے وقف جدید کی تحریک کا اعلان کیا۔۱۹۵۸ء فضل عمر ہسپتال ربوہ کا افتتاح۔حضرت مریم صدیقہ صاحبہ نے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی صدارت سنبھالی۔مسجد نور فرینکفرٹ (جرمنی) کا افتتاح ہوا۔سیرالیون میں مختلف مقامات پر تین مساجد کی تعمیر۔حضور کی طرف سے تحریک ”وقف جدید کا آغاز۔سیرالیون میں نذیر احمد یہ پرنٹنگ پریس“ کا اجراء۔رومن کیتھولک فرقے کے نئے پوپ جان پال کو تبلیغ اسلام۔