تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 254 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 254

تاریخ احمدیت۔جلد 23 254 سال 1965ء حضور نے مجلس مشاورت کے دوران مخلوط تعلیم کی ممانعت فرمائی۔قرآن کریم کا سواحیلی ترجمہ مکمل ہو گیا۔مجلس انصاراللہ مرکزیہ کا دستور اساسی حضور نے منظور فرمالیا۔پنجاب کے ممبران اسمبلی کو حضور نے مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کے بارے میں مشورہ دیا۔قادیان سے غیر مبائعین کے وساوس کے ازالہ کے لئے مجلس رفقائے احمد کی طرف سے ماہنامہ الفرقان کا اجراء۔۱۹۴۴ء اللہ تعالی سے بر پا کر حضرت خلیفہ مسیح اثانی نے لمصلح الموعودہونے کا دعوئی فرمایا اور ہوشیار پور، لدھیانہ، لاہور اور دہلی میں عظیم الشان پبلک جلسوں میں اس دعویٰ کا اعلان فرمایا۔۲۹ جنوری کو قادیان میں پہلی بار یوم مصلح موعود منایا گیا۔فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی بنیا درکھی۔قادیان میں تعلیم الاسلام کالج کا اجراء۔حضور نے الہام کی بناء پر معاہدہ حلف الفضول کا اجراء فرمایا۔مسجد مبارک قادیان کی توسیع۔مرکزی لائبریری کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات۔البانیہ کے بادشاہ کنگ زوغو کو دعوت اسلام دی گئی۔قادیان میں فیڈرل کورٹ آف انڈیا کے چیف جسٹس کی آمد۔حضرت میر محمد اسحق صاحب اور حضرت سیدہ ام طاہر کا انتقال پر ملال۔حضور نے تحریک جدید کے پہلے دس سالہ دور کے اختتام پر دفتر دوم کی بنیاد رکھی۔مجلس انصار اللہ مرکزیہ کا پہلا بجٹ منظور کیا گیا۔مجلس انصاراللہ مرکزیہ کے پہلے سالانہ اجتماع کا افتتاح مسجد اقصی قادیان میں حضور نے فرمایا۔حضور نے اپنا آخری نکاح سیدہ بشری بیگم صاحبہ مہر آپا سے پڑھا۔۱۹۴۵ء مبلغین کے وفود کی یورپ کو روانگی۔