تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 247 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 247

تاریخ احمدیت۔جلد 23 247 سال 1965ء لار ڈارون وائسرائے ہند کو جماعت احمدیہ کے وفد نے تبلیغی رسالہ تحفہ لا رڈارون “ پیش کیا۔مولا نا جلال الدین شمس نے کہا بیر میں فلسطین کی پہلی احمد یہ مسجد سید نامحمود کا سنگ بنیا درکھا۔حضور نے الفضل میں کشمیر کے متعلق ایک سلسلہ مضامین کا آغاز فرمایا۔حضور نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے قرآن ختم کرنے کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی اور اس موقع پر ایک نظم بھی کہی جو کلام محمود میں شامل ہے۔مردم شماری کے مطابق قادیان میں احمدیوں کی تعداد ۵۱۹۸ تھی۔حضرت خلیفتہ المسیح کو کشمیر کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔جماعت کے وکلاء، رضا کاروں اور کارکنوں نے کشمیری مسلمانوں کے مفادات کے لئے انتھک کوششیں کیں۔۱۴ اگست کو مسلمانان ہند اور جماعت ہائے احمدیہ نے حضرت صاحب کی اپیل پر یوم کشمیر منایا۔گول میز کانفرنس لنڈن میں شامل ہونے والے وفد کے مسلمان ممبروں کی لنڈن مسجد میں آمد۔علامہ اقبال کی طرف سے مشن کی خدمات کا اعتراف۔۱۹۳۲ء حضور نے مسلمانان کشمیر کے لئے ایک پائی فی روپیہ چندہ دینے کی تحریک فرمائی۔کشمیر میں کشمیر کمیٹی کی کوششوں سے کشمیری مسلمانوں کو بنیادی حقوق مل گئے۔حضرت امام جماعت احمدیہ کی گراں قدر خدمات کا اعتراف احمد یہ ٹریننگ کو ر کا قادیان میں اجرا۔لندن میں ہونے والی گول میز کانفرنس کے متعلق حضور نے مسلمانوں کو اپنی رائے سے نوازا۔حضور نے قادیان میں اپنی کوٹھی دار الحمد کی بنیا د رکھی۔قادیان میں حضور اور چند ناظران کے دفاتر میں ٹیلیفون لگا۔۱۸اکتوبر کو ہندوستان میں پہلا ملک گیر یوم تبلیغ منایا گیا۔مردوں ، عورتوں، بچوں، بوڑھوں سے نے اس میں حصہ لیا۔قادیان کے مشرق میں آبادی کی ترقی محلہ دارالانوار کا افتتاح۔١٩٣٣ء قادیان میں پہلی بار ہوائی جہاز کی آمد حضور اور کئی دیگر احباب نے تفریحی پرواز کی۔ڈیٹن (امریکہ ) میں مشن کا قیام۔