تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 241
تاریخ احمدیت۔جلد 23 241 سال 1965ء جماعت احمدیہ میں با قاعدہ مجلس مشاورت کا آغاز۔حضور نے ایک سکیم کے مطابق پنجاب کی اچھوت اقوام میں تبلیغ شروع فرما دی۔حضور نے جماعت میں حفظ قرآن کی تحریک فرمائی۔قادیان سے انگریزی اخبار ” البشری“ کی اشاعت شروع ہوئی۔امریکہ میں مسجد شکا گو کا قیام۔مجلس حسن بیان کا قیام ( نوجوانوں میں انگریزی اور عربی میں تقریر کا ملکہ پیدا کرنے کی منظم کوشش )۔احمد یہ گرلز سکول سیالکوٹ کا اجرا۔احمدی مستورات کی تنظیم ”لجنہ اماءاللہ کا قیام۔١٩٢٣ء حضور نے تحریک شدھی کے خلاف جہاد کا اعلان فرمایا۔جماعت احمدیہ کے زبردست حملوں کے نتیجہ میں آریوں نے تحریک شدھی کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔مسجد برلن کیلئے احمدی مستورات نے ایک لاکھ روپیہ فراہم کیا۔بعض مجبوریوں کی بنا پر مسجد برلن تو تعمیر نہ کی جاسکی مگر یہ رو پید احمدی خواتین کے مشورہ سے اہم دینی اغراض پر صرف کیا گیا۔(اب اللہ تعالیٰ سے فضل سے خلافت خامسہ میں یہاں مسجد خدیجہ کے نام سے ایک عظیم الشان مسجد تعمیر ہو چکی ہے)۔مسجد اقصیٰ قادیان میں توسیع۔قادیان میں احمدیہ ٹورنامنٹ کا اجراء ہوا۔محترم ملک غلام فرید صاحب جرمنی میں مشن قائم کرنے کے لئے برلن پہنچے۔مجلس مشاورت نے ادنی اقوام میں تبلیغ اسلام کی اہمیت پر زور دیا۔اور ایک ٹھوس قابل عمل سیکیم تیار کی گئی۔۱۹۲۴ء یوپی کے علاقہ ملکانہ میں شدھی اور ارتداد کے فتنہ کا سدِ باب کیا گیا۔جماعت کے ہر طبقہ سے مجاہدین نے اس جہاد میں حصہ لیا۔