تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 234
تاریخ احمدیت۔جلد 23 234 سال 1965ء ۱۸ جنوری بروز جمعہ آپ کا عقیقہ ہوا۔۱۸۹۵ء آپ کی تعلیم القرآن کی ابتدا ہوئی۔مکرم حافظ حمداللہ صاحب نے آپ کو قرآن کریم ناظرہ پڑھایا۔۱۸۹۷ء ے جون کو آپ کے ختم قرآن کے موقع پر آمین کی یاد گار تقریب ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس موقعہ پر ایک نظم بعنوان ”محمود کی آمین تحریر فرمائی۔۱۸۹۸ء آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر با قاعدہ بیعت کی۔آپ نے مدرسہ تعلیم الاسلام میں داخلہ لیا۔١٨٩٩ء آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور صحابہ کے گروپ فوٹو میں پہلی دفعہ شامل ہوئے۔١٩٠٠ء آپ نے انجمن تشحیذ الا ذہان کی بنیا د رکھی۔١٩٠٢ء اکتوبر میں آپ کا پہلا نکاح حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ (ام ناصر ) بنت حضرت خلیفہ رشید الدین صاحب سے ہوا۔١٩٠٣ء اکتوبر میں حضرت سیدہ محمودہ بیگم صاحبہ کا رخصتانہ عمل میں آیا۔۱۹۰۵ء مارچ میں آپ نے میٹرک کا امتحان امرتسر میں دیا، نیز حضرت مولانا نورالدین (خلیفۃ المسیح الاول) سے قرآن مجید کی تعلیم حاصل کی۔١٩٠٦ء جنوری میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے آپ صدر انجمن احمدیہ کی مجلس معتمدین میں بطور ممبر نامزد ہوئے۔