تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 76 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 76

تاریخ احمدیت۔جلد 22 76 سال 1963ء gentle mien, your mastery of international law have served the cause of concord in many crises۔As representative of Pakistan in the United Nations, and now as President of the Seventeenth Genernal Assembly, your leadership, moral and political, is gratefully acknowledged by your colleagues۔You have helped the West to know the East in a world grown suddenly small۔Men of goodwill in every land have cause to give you thanks - Reuter۔" 130 ( ترجمہ ): اے بین الاقوامی دانا سیاستدان! آپ کی نافع الناس شخصیت کے اثر کی بدولت وہ تاریک اور پیچ دار راستہ جس میں اس صدی کے افراد و اقوام امن کے حصول کے لئے کوشاں ہیں روشن ہو گیا ہے۔آپ نے اپنے تحمل سے جو دراصل روحانی قوت کا نتیجہ ہے اور اپنے حوصلہ سے جس کے پیچھے آپ کی اخلاقی قوت کا جذبہ کارفرما ہے اور بین الاقوامی قانون میں مہارت کے زور سے کیا لیگ آف نیشنز ، کیا عالمی عدالت انصاف اور کیا اقوام متحدہ کے ایوانوں میں متعدد نازک مواقع پر اتحاد و یگانگت کی صورت پیدا کر دی ہے۔نیز اقوام متحدہ میں پاکستان کے(مستقل) مندوب کی حیثیت سے اور آج کل سترھویں جنرل اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے آپ کے رفقائے کار نے آپ کی اخلاقی اور سیاسی قیادت کے سامنے نہایت تشکر اور امتنان کے جذبات کے ساتھ سر تسلیم خم کیا ہے۔آج کی سمٹتی ہوئی دنیا میں آپ نے اقوام مغرب کو مشرق کے مسائل سمجھنے میں جو خدمات سرانجام دی ہیں ان کی وجہ سے اگر ہر ایک ملک کا سمجھ دار طبقہ آپ کی بے لوث خدمات پر اظہار تشکر کرے تو 131 بالکل حق بجانب ہوگا۔حضرت مصلح موعود کے احسانات پر قلم اٹھانے کی اہم تحریک جولائی ۱۹۶۳ء میں میر داؤ د احمد صاحب مینیجنگ ایڈیٹر رسالہ ریویو آف ریلیجنز نے احباب جماعت کو موثر تحریک کی کہ وہ حضرت مصلح موعود کے احسان، محبت اور شفقت کے واقعات تحریر فرما کر دفتر ریویو کو ارسال فرما دیں تا ان کو کتابی صورت میں شائع کر دیا جائے اس طرح پیشگوئی وہ حسن واحسان میں تیر انظیر ہوگا۔‘ کی تاریخی اور واقعاتی رنگ میں شہادت دنیا کے سامنے آجائے گی۔