تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 75 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 75

تاریخ احمدیت۔جلد 22 75 سال 1963ء قبل غیر مبہم الفاظ میں یہ وضاحت فرما دی تھی کہ ذیلی تنظیمیں مقامی انجمن کے بازو ہیں اور ان کی غرض یہ ہے کہ جماعت ترقی کرے۔انجمن کا پریذیڈنٹ کو بحیثیت جماعت خدام اور انصار کو کوئی حکم نہ دے سکے مگر وہ ہر مبر کو ایک احمدی کی حیثیت سے بلا سکتا ہے اور خدام اور انصار دونوں کا فرض ہے کہ وہ اس کے احکام کی تعمیل کریں۔نیز ہر شخص کو خواہ وہ خدام الاحمدیہ میں شامل ہو یا انصار اللہ میں ، اپنے آپ کو محلہ کی یا اپنے شہر کی یا اپنے ضلع کی انجمن کا ایک فرد سمجھنا چاہئے۔( حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر صدر انجمن احمد یہ پاکستان نے الفضل ( ۲۴ تا ۳۰ جولائی ۱۹۶۳ء) میں حضور کی ان زریں ہدایات اور قیمتی نصائح کی بطور یاد دہانی اشاعت فرمائی تا احباب جماعت ان کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں اور ان پر عمل پیرا ہوکر اس مقصد کو پورا کرنے والے بنیں جس کے تحت ان تنظیموں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کو ڈاکٹر آف لاز کی اعزازی ڈگری حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب صدر عالمی اسمبلی کی عظیم الشان عالمی خدمات کے اعتراف میں کولمبیا یونیورسٹی کی طرف سے جون ۱۹۶۳ء میں آپ کی خدمت میں ڈاکٹر آف لاء کی اعزازی ڈگری پیش کی گئی۔اس موقع پر کولمبیا یو نیورسٹی کے پریذیڈنٹ جناب ڈاکٹر گرے سن کرک (Dr۔Grayson Kark) نے پاکستان کے اس مد بر اور بزرگ سیاستدان کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری صاحب موصوف کی عظیم شخصیت نے اقوام یورپ کو مسائل مشرق کے سمجھنے میں بہت مدددی ہے۔اُن کی تقریر کا متن اور ترجمہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔"Elder statesman of the world, your beneficent influence has lighted the dark and winding trail as men and nations in our century have groped toward the ultimate goal of peace۔In the League of Nations of another day, in the International Court of Justice in the chambers of the United Nations, your patience, born of spiritrual strength, your courage, veiled in