تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 73
تاریخ احمدیت۔جلد 22 73 سال 1963ء ادویات تقسیم کرتے رہے۔اس پارٹی میں میڈیکل کالج کے چند طلباء بھی شامل تھے۔یہ ریلیف پارٹی تقریب دس بارہ روز تک بہت جانفشانی کے ساتھ اس کام کو سرانجام دیتی رہی۔پھر خدام کو ایک اور پارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقعہ ملا۔ان لوگوں کے ساتھ مل کر ہمارے خدام نے مختلف دیہات میں کئی من گیہوں، چاول، دودھ اور کپڑے وغیرہ تقسیم کئے۔یہ تمام کام نہایت نامساعد حالات میں ہوتا رہا۔ان دنوں کئی دن تک لگا تار موسلا دھار بارش بھی ہو رہی تھی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے خدام نے اس بارش اور طوفان کا مسکراتے ہوئے مقابلہ کیا اور ریلیف کے کام کو جاری رکھا۔اس عرصہ میں جناب مولوی محمد صاحب امیر جماعت احمدیہ مشرقی پاکستان اور ریجنل قائد مکرم احمد تو فیق صاحب بھی چٹا گانگ آئے اور ریلیف کے کام کے سلسلہ میں ضروری ہدایات دے گئے۔ڈھا کہ اور برہمن بڑیہ کی جماعتوں سے نئے و پُرانے کپڑے جمع کر کے مصیبت زدگان میں تقسیم کئے۔وہ علاقہ جہاں ہم لوگ ریلیف کا کام کر رہے تھے بعد میں مزید سیلاب کا شکار ہو گیا۔جس کی وجہ سے کام کرنا بہت مشکل ہو گیا تھا لہذا ہم لوگوں نے مقامی پریذیڈنٹ کے مشورہ سے ایک اور علاقہ کو کام کے لئے منتخب کیا اور تقریباً دو ہفتہ تک ہمارے خدام اس علاقے میں ریلیف کا کام کرتے رہے۔ہمارے کاموں کی رپورٹ یہاں مقامی بنگالی اور انگریزی اخباروں میں مختلف تاریخوں میں شائع ہوتی رہی ہیں۔خدام کی بے لوث مساعی کا خوب چرچا ہوا ہے۔بالخصوص جس دوسرے علاقہ میں ہم نے بعد میں کام کیا وہاں اور کوئی جماعت کام کرنے کے لئے نہیں پہنچی تھی۔اس لئے اس علاقہ کے لوگ ہمارے بے حد مشکور ہوئے۔اس علاقہ میں ہم نے پار چا جات اور ادویات کی تقسیم کے علاوہ متعد د غریب لوگوں کے منہدم شدہ گھروں کو بھی بنوا دیا تھا۔افسوس فنڈز کی کمی کی وجہ سے اس کام کو جاری نہ رکھا جا سکا۔محترم مولوی محمد صاحب امیر جماعت احمدیہ مشرقی پاکستان نے وقف جدید کے چار معلمین کو بھی ریلیف کے کام کے لئے چٹا گانگ بھجوا دیا۔ان لوگوں کو دوسری جگہ کام پر لگا دیا گیا تھا اور انہوں نے بہت محنت سے اس جگہ کام کیا۔قریباً ایک ماہ تک ہمارار بلیف کا کام جاری رہا۔اس کام میں مندرجہ ذیل خدام اور ممبران جماعت کی خدمات قابلِ تعریف ہیں۔(1) ڈاکٹر محمد شفیق صاحب سہگل (۲) مکرم غلام احمد صاحب نائب پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ (۳) مکرم نظام الدین صاحب (۴) مکرم محمد افضل صاحب طالب علم (۵) مکرم ضیاء الحق صاحب