تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 723
تاریخ احمدیت۔جلد 22 723 سال 1964ء صوفی محمد الحق صاحب انچارج حلقہ ممباسہ نے عوامی ، مذہبی اور سرکاری حلقوں تک حق کی آواز پہنچانے کے لئے ہرممکن مساعی کیں۔مثلاً ا۔مہاسہ ٹائمز میں اسلام کے بارے میں مسلسل کا لم سپر قلم کئے۔۲۔ریجنل آفیسر مسلم شیوخ ، صدر مسلم ایسوسی ایشن، ڈائریکٹر براڈ کاسٹنگ اسٹیشن اور ملک کے ممتاز عالم دین شیخ بیٹی سے تبادلہ خیالات کیا۔۳۔مندرجہ ذیل شخصیات کو لٹریچر پیش کیا۔سرکولیشن مینجر ممباسہ ٹائمنر، لوکل پریس کے مالک ضلع کے افسر تعلیم ، ممباسہ کے میئر ، اسمبلی کے صدر اور حزب اختلاف کے لیڈر، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ٹیکنیکل سکول کوالی۔انچارج کینیا مشن مولوی نور الحق صاحب انور کی زیر نگرانی نیروبی کے احمدی نوجوان ہر اتوار کو وفود کی صورت میں نیروبی کے مختلف حصوں میں جاتے اور بکثرت لٹریچر تقسیم کرتے رہے۔آپ نے نامداری سکھوں کے ایک جلسہ نیز آغا خاں ہائی سکول میں اسلام پر لیکچر دیئے۔قاضی نعیم الدین صاحب ( مبلغ مشرقی افریقہ) نے کسموں، وہیگا VAHIGA اور رابور کے سکولوں کے اساتذہ وطلبہ کے علاوہ وزیر داخلہ کے سیکرٹری کو بھی لٹریچر دیا۔مولوی روشن دین صاحب کے ہاتھوں کو الے (KWALE) میں نیا مشن کھلا اس غرض کے لئے آپ ۲۹ جولائی ۱۹۶۴ء کو مباسہ سے کوالے پہنچے۔گیمبیا 57 چوہدری محمد شریف صاحب انچارج احمد یہ مشن گیمبیا نے حکومت گیمبیا کے وزراء، سنیگال کے پریذیڈنٹ اور سینڈوم ٹیچر ٹریننگ کالج کے پروفیسر شعبہ دینیات کو دینی لٹریچر پیش کیا۔تین بار ملک کا تبلیغی دورہ کیا۔جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ڈیڑھ صد نفوس کو قبول حق کی سعادت نصیب ہوئی۔(جنوری تا اپریل ۱۹۶۴ء) لائبیریا 58 مولوی مبارک احمد صاحب ساقی انچارج مشن مسلمانان لائبیریا کی نئی نسل کو عیسائیت کے اثرات سے محفوظ رکھنے اور ان کی دینی ماحول میں تربیت و اصلاح کے لئے ہر دم کوشاں رہتے تھے اس