تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 704
تاریخ احمدیت۔جلد 22 704 سال 1964ء تقریب میں آنبہ وکالیہ، بلہ کے ، شیخوپورہ ، وزیرہ ورکاں اور لاٹھیا نوالہ ضلع لائل پور کے احباب جماعت کی بہت بڑی تعداد بھی شامل ہوئی۔اسی طرح غیر از جماعت بھی کثیر تعداد میں اس سنگ بنیاد کی تقریب میں شامل ہوئے۔پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کا نیا اعزاز آپ نظری طبیعات کے بین الاقوامی ادارہ کے صدر منتخب کر لئے گئے۔ممتاز ماہر طبیعات اور صدر پاکستان کے سائنسی مشیر اعلیٰ پر وفیسر عبدالسلام نظری طبیعات کے بین الاقوامی ادارہ (ٹریسٹ۔اٹلی ) کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔بعد میں یہ ادارہ دنیا میں اقوام متحدہ کی پہلی یو نیورسٹی کا درجہ حاصل کر لے گا۔سر دست اس ادارے کو پانچ لاکھ ڈالر سالانہ کی گرانٹ ملی ہے۔اس ادارہ میں مختلف ملکوں کے سائنسدانوں کو طبیعات میں اعلیٰ تربیت دینے کا اہتمام ہو گا۔پروفیسر عبد السلام کی خدمات اس ادارے نے ایک سال کے لئے مستعار لی ہیں۔موصوف اس وقت امپریل کالج لندن میں نظری طبیعات کے پروفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر رالسلام پہلے ایشیائی اور دولت مشترکہ کے کسی ملک کے پہلے اور واحد سائنسدان ہیں جنہیں برطانیہ کی کسی یو نیورسٹی میں سائنسی فیکلٹی کا صدر مقرر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔پروفیسر رادھا کرشنن (صدر ہند ) کو ایک زمانہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں یہ اعزاز حاصل ہوا تھا لیکن وہ ہندوستانی فلسفے کے شعبہ کے صدر تھے نظری طبیعات کے بین الاقوامی ادارے کی صدارت کے لئے ان کا انتخاب بھی ان کے سائنسی علم کے اعتراف کا درجہ رکھتا ہے۔36 حج بیت اللہ سے مشرف ہونے والے احمدی امسال ۱۹۶۴ء میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ تعداد میں انتالیس احمدی احباب و خواتین (پاک و ہند ) کو فریضہ حج بیت اللہ سے مشرف ہونے کی سعادت و برکت عطاء ہوئی۔یہ وہ احباب ہیں جن کے ساتھ آپس میں حج کے موقع پر رابطہ ممکن ہو سکا۔ا۔مکرم مولانا عبدالرحمن صاحب فاضل از قادیان ۲ مکرم مرزا عبداللطیف صاحب در ولیش قادیان مکرم میاں خدا بخش صاحب در ویش قادیان ۴ مکرم سیٹھ معین الدین صاحب از حیدر آباد دکن مکرمہ اہلیہ صاحبہ مکرم سیٹھ معین الدین صاحب ۶ مکرمہ والدہ صاحبہ مکرم سیٹھ معین الد