تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 670 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 670

تاریخ احمدیت۔جلد 22 670 سال 1964ء ہوئے کہا ہے کہ میں نہایت ہی گہرے رنج اور دلی تأسف اور افسردگی میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ شیخ عمری عبیدی صاحب گذشته رات مورخه ۹ راکتو بر جرمنی میں وفات پاگئے ہیں۔ہم میں سے ان بہت سے لوگوں کے لئے جن کے ایک لمبے عرصہ سے ان کے ساتھ دوستانہ مراسم تھے ان کی وفات ایک ذاتی نقصان عظیم کی حیثیت رکھتی ہے مزید برآں ان کی وفات ہماری قوم کے لئے بھی ایک بہت بڑا نقصان ہے۔شیخ عمری عبیدی کی خدمات کا جو ابتدا میں ٹا نگانیکا افریقن نیشنل یونین کے لئے ، اور دار السلام کے شہر کے لئے بحیثیت میئر آپ نے انجام دیں اور بعد ازاں حکومت کے لئے تھیں ہماری ترقی میں ان کا بہت بڑا دخل تھا۔علاوہ ازیں شیخ عمری عبیدی نے ہماری قومی وملکی زبان سواحیلی کی ترقی اور وسعت اور بہتری کے لئے جو عظیم الشان کام کیا ہے وہ اتنا قیمتی ہے کہ ہماری تاریخ میں ہمیشہ ہمیش کے لئے ان کی یاد کو تازہ رکھے گا۔ان کی عظیم قابلیت اور ان کی خدمات بلا پس و پیش اس ملک کے لوگوں کے لئے ہمیشہ وقف رہیں۔ہم اپنے درمیان اس خلاء کو برداشت کرنے کی تاب نہیں رکھتے“۔سر براہ مملکت کے اس ابتدائی اعلان کے ساتھ اخبار مذکور نے یہ بھی شائع کیا کہ مغربی جرمنی کے شہر BONN (بون ) میں حکومت ٹانگانیکا و زنجبار کے سفیر نے کہا ہے کہ وزیر موصوف دو ماہ ہوئے بون میں بغرض علاج آئے تھے اور یہ سمجھا جاتا تھا کہ ان کے اعصابی نظام میں خرابی ہے۔مسٹر عبیدی جب بون پہنچے تو بہت ہی کمزور تھے ان کے لئے بولنا اور کھانا پینا دشوار تھا۔لمبے علاج معالجہ کے بعد اور ڈاکٹروں کی محنت اور جدوجہد سے بیماری کی تشخیص ہوگئی تھی اور کچھ افاقہ بھی ہو گیا تھا۔لیکن وفات سے تین دن پہلے ان کی حالت دگرگوں ہو گئی اور بولنا ناممکن ہو گیا۔اپنی بیماری اور تکلیف کا اظہار ڈاکٹروں سے لکھ کر کرتے“۔آخر میں اخبار مذکور نے شیخ عمری عبیدی صاحب مرحوم کی زندگی کے مختصر کوائف درج کرتے ہوئے لکھا کہ شیخ کلوٹا عمری عبیدی صاحب ۱۹۲۴ء میں اجیجی میں پیدا ہوئے جو لگو ما(Kigoma) کے ضلع میں ایک مشہور ومعروف افریقن آبادی کا بڑا قصبہ ہے۔ٹیورا (TABORA) کے گورنمنٹ سکول میں تعلیم حاصل کی۔بعد ازاں وہ پوسٹل ٹریننگ سکول دار السلام میں ۱۹۴۱ء میں داخل ہوئے۔اور پھر مشنری ٹرینگ اور دینی تعلیم و تربیت کے حصول میں مشغول رہے۔۱۹۵۰ء میں ٹا نگانیکا افریقن ایسوسی ایشن کے پراونشل سیکرٹری تھے۔یہ ایسوسی ایشن دراصل ٹا نگانی کا افریقن نیشنل یونین کی ابتدائی