تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 613 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 613

تاریخ احمدیت۔جلد 22 613 سال 1964ء حصہ لے لے۔انہوں نے کہا مجھے چونکہ علم تھا کہ مجھے جواب مل جائے گا اس لئے پندرہ ایکڑ زمین میں خرید چکا ہوں۔آپ دس ایکڑ زمین اور دے دیں تا میری زمین ایک مربع ہو جائے۔چنانچہ حضرت چوہدری صاحب نے فوراً دس ایکڑ زمین دے دی اور گاؤں والوں کے سامنے ایک ایسا عمدہ نمونہ پیش کیا کہ وہ دنگ رہ گئے۔بلکہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے اس عمدہ مثال کو دیکھ کر دو تین افراد نے بیعت بھی کر لی تھی اور چک مذکور میں مشہور ہو گیا کہ احمدیوں کا خلیفہ ہمیشہ حق کا ساتھ دیتا ہے کسی کی رعایت نہیں کرتا اور احمدی بھی خوشی سے اپنے خلیفہ کا فیصلہ مانتے ہیں۔اللهم صل علی محمد و آل محمد آپ کی شدید خواہش تھی کہ اپنی زندگی کے آخری ایام اپنے درویش بیٹے چوہدری محمود احمد مبشر کے پاس گزاریں۔چنانچہ پاسپورٹ اور ویزا حاصل کر لینے کے بعد مبشر صاحب آپ کو مئی کو قادیان لے آئے۔مبشر صاحب ان دنوں کو ٹھی دارالسلام قادیان میں رہائش پذیر تھے۔اسی مقام پر آپ نے وفات پائی۔صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے درویشان قادیان کی بھاری تعدا د سمیت نماز جنازہ پڑھائی اور آپ بہشتی مقبرہ قادیان میں سپردخاک کئے گئے۔آپ کی نسل سے افتخار احمد گوندل صاحب مبلغ سلسلہ اور ان کے بیٹے فواد احمد گوندل صاحب مربی سلسلہ ہیں۔حضرت میاں غلام قادر صاحب ساکن تھصہ غلام نبی 35 ولادت: ۱۸۷۹ء۔زیارت : ۸۹-۱۸۸۸ء۔بیعت : ۱۸۹۲ء۔وفات: ۲۸ جون ۱۹۶۴ء۔آپ نے ۳۰ ستمبر ۱۹۳۹ء کو بیان فرمایا کہ:۔”ہمارے گاؤں کے لوگ بہت مخالف تھے خاص کر میرے چا اور دیگر رشتہ دار۔ایک روز انہوں نے حضرت صاحب کا ذکر گستاخانہ رنگ میں شروع کر دیا۔مجھے بہت تکلیف ہوئی اور برداشت نہ کر سکا۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ آتھم پیشگوئی کے مطابق مرے گا نہیں۔اگر مر گیا تو مرزا اسے جادو کے ساتھ مارے گا۔میں صبح اٹھ کر حضور کی زیارت کے لئے قادیان آ گیا۔حضور کی عادت تھی کہ مجھے دیکھتے ہی فرمایا کرتے تھے کہ گاؤں کا کیا حال ہے۔اس روز بھی پوچھا۔میں نے عرض کیا حضور بہت برا حال ہے اور بتایا کہ وہ حضور کو جادو گر کہتے ہیں۔اس پر حضور نے خاصی دیر تک تقریر فرمائی اور مجھے بھی فرمایا کہ ان سے کہو کہ میرے مقابل پر جادو لے آئیں۔ان کے آنے اور رہنے کا خرچ بھی میں برداشت کروں گا۔فرمایا یہودیوں میں جادوگر بہت ہیں۔اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ میرا خیال تھا کہ تھہ غلام نبی