تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 566
تاریخ احمدیت۔جلد 22 566 سال 1964ء رضا پر چلنے والے بنیں۔اس کے لئے ہی ہماری زندگی ہو اور اسی کے لئے ہماری موت ہو۔ہماری حیات مبارک اور انجام بخیر ہو۔آمین۔مبارکہ احمدی خواتین کے جلسہ سالانہ کی دوسری مقررات حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کے علاوہ اس جلسہ پر مندرجہ ذیل مقررات نے تقریریں کیں:۔ا۔صاحبزادی امتہ القدوس صاحبہ (اسلام کی فوقیت دوسرے مذاہب پر ) ۲- امتہ المالک صاحبہ راولپنڈی (سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) ۳ امتة الرشيد فضل الہی صاحبہ ( دعا اور اس کی اہمیت) ۴۔حمامۃ البشری صاحبہ (احمدیت دنیا کے کناروں تک ) ۵ مبارکہ بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر بشیر احمد صاحب (کسر صلیب) میں جمیلہ کوپ من جرمنی ( جرمنی میں اسلام کا مستقبل) ۷۔حضرت سیدہ ام متین صاحبہ ( تعمیر مسجد ڈنمارک کے لئے تحریک) - بشری صدیقہ صاحبہ (حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشق اپنے آقا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے) ۹۔صاحبزادی امۃ الرشید صاحبہ (اسلامی معاشرہ) ۱۰۔مودودہ طلعت صاحبہ بی اے (اسلام اور مذہبی رواداری) ۱۱۔رضیہ در دصاحبہ ( اسلام ہی زندہ مذہب ہے) ۱۲۔امۃ المجید صاحبہ (سادہ زندگی) ۱۳۔امۃ القیوم صاحبہ جھنگ صدر صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام احمدی خواتین کی مالی قربانی کا شاندار مظاہرہ 132 ۲۷ دسمبر کے اجلاس اول میں حضرت سیدہ ام متین صاحبہ نے ڈنمارک میں خدا کا ایک گھر تعمیر کرنے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: ” آج ہم حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مبارک خلافت کے پچاس سال پورے ہونے پر بہت خوش ہیں اور خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہیں۔اگر ہم اپنی اس خوشی اور شکر کا اظہار اس طرح سے کریں اپنے چندوں سے یورپ کے کسی ملک میں ایک مسجد تعمیر کر واد میں تو خدا تعالیٰ کے مزید انعاموں کی حقدار ہونگی۔اس تحریک پر خواتین احمدیت نے والہانہ رنگ میں لبیک