تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 547
تاریخ احمدیت۔جلد 22 547 سال 1964ء ہم ممبران جماعت احمد یہ بھی صدق دل سے آمین کہتے ہیں اور یہی دعا ہم لوگ بھی پاپائے اعظم اور ان کے تمام عقیدتمندوں کے لئے کرتے ہیں بجے ایس دعا از ما و از جمله جهان آمین باد کاش پاپائے اعظم ان کتابوں کا مطالعہ فرمائیں جو ان کی خدمت میں پیش کی گئی ہیں۔یہی وہ کتابیں ہیں جن کے ذریعہ انسان آسمانی رحمت و خوشنودی کا مستحق قرار پاتا ہے۔آخر میں یہ بتلانا نہایت ضروری ہے کہ ان تمام تبلیغی مساعی اور جد و جہد میں صاحبزادہ مرزا اوسیم احمد صاحب کی راہنمائی اور مخلصانہ تعاون شامل حال رہا۔اُن دنوں صدر انجمن احمد یہ قادیان کی مالی حالت مخدوش تھی اور نظارت دعوت و تبلیغ میں اشاعت لٹریچر کے بجٹ میں محدود سی رقم تھی۔اس لئے آپ نے صدر انجمن احمدیہ سے پانچ ہزار روپیہ بطور قرض حاصل کیا اور فوری طور پر اس کا نفرنس کے حسب حال لٹریچر کی طباعت و اشاعت شروع کر دی گئی اور جولٹریچر طبع ہو کر تیار ہوتا رہا ساتھ کے ساتھ بمبئی بھجوایا جاتا رہا۔اس لٹریچر کی اشاعت کے لئے سلسلہ کے ممتاز مخیر بزرگ میاں محمد صدیق صاحب بانی نے بغیر کسی تحریک کے از خود تین ہزار روپیہ ارسال فرمایا۔بعد میں نظارت دعوت وتبلیغ کی طرف سے بدر میں اعلان شائع ہوا تو کلکتہ کی مخلص جماعت کے دو مخلص ممبران جناب میاں محمد عمر صاحب سہگل اور میاں محمد بشیر صاحب سہگل نے بھی دو ہزار کا عطیہ دیا۔لٹریچر کی بر وقت اشاعت کے لئے نظارت کے جملہ کا رکنان خصوصاً چوہدری عبدالقدیر صاحب واقف زندگی کی شبانہ روز کوششوں کا بھاری دخل ہے۔نظارت کی طرف سے مولوی سمیع اللہ صاحب مبلغ بمبئی کی اعانت کے لئے بعض اور مبلغین کو بھی بھجوایا گیا اور حیدرآباد، سکندر آباد اور یاد گیر کی مخلص اور ایثار پیشہ جماعتوں نے اپنےوالنٹیر بمبئی بھجوائے جنہوں نے کمال فدائیت اور فرض شناسی سے اپنے فرائض کی بجا آوری کی۔دفاتر تحریک جدید کے احاطہ میں باغیچہ اطفال کا افتتاح 120 ۴ دسمبر ۱۹۶۴ء کو جناب صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید نے دفاتر تحریک جدید میں ایک خوشنما باغیچہ اطفال (چلڈرن پارک) کا افتتاح فرمایا۔اس پُرمسرت افتتاحی تقریب میں بیرونی ممالک میں فریضہ تبلیغ ادا کرنے والے مبلغین اور تحریک جدید کے جملہ دیگر