تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 529
تاریخ احمدیت۔جلد 22 529 سال 1964ء ہمکنار کرنے میں کامیاب ثابت ہوں۔آپ مجلس ارشاد تعلیم الاسلام کالج کی دعوت پر مجلس کے ایک خصوصی اجلاس میں کالج کے طلبہ اور ممبران سٹاف سے ”میرے نزدیک اسلام کا مفہوم کیا ہے“ کے موضوع پر خطاب فرمارہے تھے۔اس اجلاس میں صدارت کے فرائض مجلس کے سٹوڈنٹ پریذیڈنٹ عطاء المجیب صاحب راشد نے ادا کئے۔آپ ۱۳۰ نومبر کولاہور سے ربوہ تشریف لائے تھے۔زندگی کے پر مسرت لمحات مولا نا ابوالہاشم صاحب نے انگریزی میں اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے لیکچر کی دعوت پر مجلس ارشاد کا شکریہ ادا کیا اور پھر فرمایا جو لحات میں نے ربوہ میں گزارے ہیں انہیں میں اپنی زندگی کے نہایت ہی پُر مسرت لمحات میں شمار کرتا ہوں۔میں آپ لوگوں کی حیران کن جماعتی زندگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔یہ جگہ پہلے ایک بنجر زمین تھی جس میں روئیدگی اور زندگی کے کوئی آثار نہ تھے۔آپ نے اسے آباد کر کے زندگی سے ہمکنار کیا۔اب یہ خوش باش لوگوں کا مسکن ہے۔جو فکر و عمل کے جذبہ سے مالا مال ہیں۔اور اب یہاں سے دینی اور علمی افکار و نظریات کی شعاعیں پھوٹ کر تمام دنیا میں پھیل رہی ہیں۔میری دعا ہے کہ جس طرح آپ لوگوں نے بنجر زمین کو علمی لحاظ سے ایک خوش حال زمین میں بدل دیا ہے اسی طرح آپ دنیا کے بنجر دماغوں کو علمی آسودگی سے ہمکنار کرنے میں کامیاب ثابت ہوں۔آخر میں صاحب صدر نے مولانا ابوالہاشم صاحب کا مجلس ارشاد کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر پر روشنی ڈالی کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام اسلام کو جو دین فطرت ہے از سرنو زندہ کرنے اور اسے بنی نوع انسان کی زندگیوں کا دستور العمل بنا کر دنیا بھر میں غالب کرنے کے لئے مبعوث ہوئے تھے۔چنانچہ آپ کے عظیم الشان تجدیدی کارناموں کے نتیجے میں آپ کی قائم کردہ جماعت کے ذریعہ اسلام دنیا میں غالب آتا جا رہا ہے۔۔۔115 شمالی نائیجیریا ( مغربی افریقہ ) میں مسلم کورٹ کا قیام اس سال کا ایک اہم واقعہ شمالی نائیجیریا میں مسلم کورٹ آف اپیل کا قیام ہے جو احمد یہ مشن نائیجیریا کی مساعی کا نتیجہ تھا۔اس امر کی تفصیل مولانا نور محمد صاحب نسیم سیفی سابق انچارج مربی مغربی افریقہ کے قلم سے درج کی جاتی ہے:۔