تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 420
تاریخ احمدیت۔جلد 22 420 سال 1964ء نے یہ اطلاع شائع کی کہ ڈاکٹر سیمن (Dr Celliman) کی سرکردگی میں بروک ہیون لیبارٹری (Brookhaven Laboratory) نے مادہ میں اومیگا مائنس Omega Minus ذرہ دریافت کیا ہے۔اس اطلاع میں یہ بھی تسلیم کیا گیا تھا کہ یہ دریافت ڈاکٹر سلام کی نمایاں تحقیق کے نتیجہ میں کی گئی ہے۔پہلے پہل اس نظریہ کی طرف ۱۹۵۹ء میں ایک جاپانی ماہر طبیعات مسٹر چنو کی (Mr Chnuki) نے اشارہ کیا تھا جب ایک ریاضی پر مبنی طریق کار ( جسے یو نیٹری ٹرانسفر میشن کہتے ہیں) کی مدد سے ایک ذرہ کو پھاڑا گیا تو انہوں نے جو کچھ ظہور میں آیا اسے دیکھنے اور مشاہدہ کرنے کے ایک انوکھے طریق کی نشاندہی کی۔اس وقت بجز ڈاکٹر سلام کے کسی نے بھی اس طرف توجہ نہ کی۔آپ نے محسوس کیا کہ اس سے غیر معمولی طور پر ایک بہت بلند خیال کی نشاندہی ہوتی ہے چنانچہ آپ نے ڈاکٹر وارڈ کے ساتھ مل کر اس پر کام شروع کر دیا۔اُس وقت ڈاکٹر وارڈ برطانیہ کے اٹامک وین ریسرچ اسٹیبلشمنٹ میں نظریاتی طبیعات کے سربراہ تھے۔اب وہ نقل مکانی کر کے امریکہ جابسے ہیں۔گزشتہ شب جب اخبار ہذا ( پاکستان ٹائمنز ) کے نامہ نگار نے ڈاکٹر سلام سے ملاقات کی تو اس نے آپ کو اپنے اس کا رنامہ پر بجا طور پر نازاں پایا۔آپ نے فرمایا جہاں تک میرا تعلق ہے ایٹمی طبیعات کے اس شعبہ کا یہ آخری باب ہے۔ڈاکٹر سلام کل نیو یارک روانہ ہور ہے ہیں جہاں آپ سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق اقوام متحدہ کی مشاورتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے۔وفات مسیح علیہ السلام کا ببانگ دہل اقرار 30 اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام کی فتح مبین " حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اکتو بر ۱۹۰۳ء میں یہ پُر قوت وشوکت پیشگوئی فرمائی کہ:۔دنیا د رکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اترے گا۔ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی ان میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے