تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 412 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 412

تاریخ احمدیت۔جلد 22 412 سال 1964ء رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں آپ کے وجود مبارک کے ذریعہ پوری کیں ان پیشگوئیوں کو پورا ہوتے ہوئے آج عالم دیکھ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ وہ آپ کو صحت و سلامتی والی عمرِ خضر عطا فرمائے۔اس باغ کو پھلتے پھولتے اور پروان چڑھتے دیکھیں اور احمدیت آپ کی قیادت میں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے۔آمین اس مبارک موقعہ پر اس غلام کی طرف سے بہت بہت مبارک باد عرض ہے۔اے میرے مالک محسن خدا! اے پروردگار دو عالم ہمارے آقا کو صحت و سلامتی عطا فرما۔تا پھر آپ ہم سب میں جلوہ افروز ہو کر اپنی پند و نصائح سے ہمیں نواز ہیں۔اللہ تعالیٰ جلد ہمیں وہ دن دکھائے۔آمین سیرالیون مکرم مولوی بشارت احمد صاحب بشیر امیر جماعتہائے احمد یہ سیرالیون نے برقی تار کے ذریعہ مبارکباد کا پیغام بھجوایا جس میں سیرالیون کے جملہ احمدی احباب کی طرف سے حضور اقدس کی خدمت میں صمیم قلب سے مبارک باد پیش کی گئی۔نیز اس امر پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور کی ولادت سے بھی قبل سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حضور کے متعلق جو عظیم الشان بشارت دی تھی گزشتہ پچھتر سال کے عرصہ میں ہم نے اپنی آنکھوں سے اس کا لفظ لفظ پورا ہوتے دیکھا ہے۔جملہ احمدی احباب نے اسلام کی سربلندی کی خاطر بڑھ چڑھ کر قربانیاں کرتے چلے جانے اور ہمیشہ نظام خلافت سے وابستہ رہنے کے عہد کی بھی تجدید کی۔سنگاپور 19۔مکرم مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری نے تحریر کیا:۔اس مہینہ میں اب نشاۃ ثانیہ یا قدرت ثانیہ کے مبارک دور پر پچاس سال پورے ہو گئے۔اور اکاونواں سال شروع ہو چکا ہے۔حضور اقدس اس پُر مسرت اور بابرکت موقعہ پر جماعت احمدیہ سنگاپور کے سب احباب اور اپنے اس حقیر غلام و خادم سلسلہ محمد صدیق کی طرف سے ہدیہ تبریک اور دلی مبارکباد قبول فرمائیں۔ہم سب حضور پُر نور کے خدام روز و شب اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور دعائیں اور التجائیں کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضور کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور کام کرنے والی عمر دراز سے نوازے اور حضور اقدس کا بابرکت سایہ تا دیر جماعت کے سروں پر قائم و دائم رکھے اور جماعت کو حضور کے ساتھ