تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 362 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 362

تاریخ احمدیت۔جلد 22 362 سال 1963ء خیالات کیا اور لٹریچر بھی پیش کیا۔آپ دو مرتبہ کبالا، مکہور کا۔پہلے، بواور لیسٹر کی جماعتوں میں تشریف لے گئے۔آپ نے عید میلادالنبی اور سیرت کے اجتماعات سے خطاب کیا۔آپ کی چار تقاریر ریڈیو سے نشر ہوئیں۔مولوی اقبال احمد صاحب غضنفر نے انفرادی اور اجتماعی طور پر سینکڑوں افراد تک پیغام حق پہنچایا اور وسیع پیمانے پر لڑ پر تقسیم کیا۔مکہور کا کا بھی تبلیغی دورہ کیا اور پبلک جلسوں سے خطاب کیا۔مقامی اماموں کی تربیت کے لئے ایک کلاس جاری کر کے تین گھنٹے روزانہ لیکچر دیا۔جس میں متعدد غیر احمدی احباب بھی شامل ہوتے رہے۔ملک غلام نبی صاحب نے سری کولیا اور چیف ڈم کونڈم بایا میں صداقت اسلام پر لیکچر دیئے۔حافظ بشیر الدین صاحب عبید اللہ نے نو سو میل کا طویل سفر کر کے پندرہ مختلف مقامات میں پبلک جلسے کئے اور کونے کونے تک احمدیت اور اسلام کا پیغام پہنچایا۔آپ کی تقاریر کے بعد سوال و جواب کی مجالس کا سلسلہ گھنٹوں جاری رہا۔اس دورے میں آپ کے ہمراہ جرمن نو مسلم مسٹر ولیم ناصر بھی تھے۔جنہوں نے متعدد پبلک جلسوں سے خطاب کیا۔جس سے لوگ بہت متاثر ہوئے۔جماعت احمدیہ سیرالیون کی سالانہ کا نفرنس ۲۳٬۲۲٬۲۱ دسمبر ۱۹۶۳ء کو منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں احباب جماعت کے علاوہ سیرالیون کے وزیر تعلیم ، وزیر سماجی امور اور فری ٹاؤن کے میئر نے بھی شرکت کی۔اور جماعت احمدیہ کی خدمات کو خراج تحسین ادا کیا۔کانفرنس کی پوری کارروائی ریڈیو سیرالیون سے نشر ہوئی۔غانا اس سال ۳-۴-۵ جنوری ۱۹۶۳ء کو جماعت احمدیہ غانا کی سالانہ کانفرنس منعقد ہوئی۔افتتاح مولانا عطاء اللہ صاحب کلیم نے کیا۔دوسرے معززین کے نام یہ ہیں۔سید محمد ہاشم صاحب بخاری ، مرزا لطف الرحمن صاحب ،صاحبزادہ مرزا مجید احمد پر نسپل احمد یہ سیکنڈری سکول کماسی ، مولوی عبدالوہاب بن آدم صاحب، مولا نا عبدالمالک خان صاحب ، معلم بیٹی صاحب ،مسٹر حکیم براؤن، محمد آرتھر صاحب صدر جماعت احمدیہ غانا، مسٹر عثمان بن آدم ،مسٹر عبداللہ عینین صاحب، الحاج جے ٹی آدم صاحب، الحاج حسن عطاء صاحب، جناب پروفیسر سعود احمد خان صاحب دہلوی، ہمسٹر اسمعیل۔بی۔کے اڈو،مسٹر عبدالواحد عزیز ہمسٹر ناصر نکولسکی۔