تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 360
تاریخ احمدیت۔جلد 22 سنگاپور 360 سال 1963ء مبلغ سنگا پور الحاج مولانا محمد صدیق صاحب امرتسری کو پیر سائیکلو پیڈیا کے دوسرے ایڈیشن کا مطالعہ کرنے کا اتفاق ہوا۔یہ کتاب ہر ٹفورڈ شائر انگلینڈ میں چھپی تھی۔اور باوجود ٹھوس معلومات سے پُر ہونے کے اس میں تاریخ اسلام سے متعلق غلط بیانیوں سے کام لیا گیا تھا۔مولانامحمد صدیق صاحب صداقت کا خون ہوتا دیکھ کر برداشت نہ کر سکے۔آپ نے اس کے ایڈیٹر کے نام مفصل مکتوب لکھا جس میں حقائق کی روشنی میں ان غلط بیانیوں کی زبر دست تردید کی گئی ہے۔سیرالیون 54 جدید لٹریچر، نے تعلیمی اداروں کا آغاز اور تبلیغی جد وجہد تینوں اعتبار سے یہ سال سیرالیون مشن کے لئے خاص اہمیت کا حامل ثابت ہوا۔جدید لٹریچر: مولوی بشارت احمد صاحب بشیر کے زیر انتظام نہ صرف مینڈے زبان میں نماز کا ترجمہ دو ہزار کی تعداد میں شائع ہوا بلکہ قرآن کریم کے پہلے پارہ کا ترجمہ بھی منظر عام پر آ گیا چنانچہ فری ٹاؤن کے اخبار ڈیلی میل نے اپنے ۲ مئی ۱۹۶۳ء کے پرچہ میں حسب ذیل خبر سپر داشاعت کی۔جماعت احمد یہ سیرالیون کے امیر جناب بی اے بشیر نے انکشاف کیا ہے کہ مینڈے زبان میں قرآن مجید کے پہلے پارہ کا ترجمہ مکمل ہو کر شائع ہو گیا ہے۔یہ ترجمہ ڈارو کے مسٹر وی۔وی کالون Mr۔V۔V۔Kallon of Daru نے کیا ہے۔سیرالیون کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ وہاں کی ایک اہم زبان مینڈے میں قرآن مجید کا ترجمہ ہو رہا ہے۔پہلے پارہ میں جو طبع ہو کر منظر عام پر آیا ہے عربی متن کے ساتھ ساتھ مینڈے زبان میں اُس کا ترجمہ درج ہے۔جناب بی اے بشیر نے بتایا کہ مناسب وقت کے اندراندر پورے قرآن مجید کا ترجمہ شائع کرنے کی تجویز ہے۔یادر ہے جماعت احمدیہ اب تک جرمن ، انگریزی ، فرانسیسی ، ولندیزی، سواحیلی اور ڈینش زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم شائع کر چکی ہے۔اسی طرح بعض افریقی زبانوں مثلاً یوروبا اور لوگنڈی وغیرہ میں بھی اس کی طرف سے قرآن مجید کے تراجم شائع ہو چکے ہیں۔55