تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 357
تاریخ احمدیت۔جلد 22 357 سال 1963ء کے دوران میں آپ سے ملاقات اور آپ کے کام کی تفصیل سن کر جو آپ وہاں سرانجام دے رہے ہیں انتہائی مسرت ہوئی۔میں آپ کی آئندہ کوششوں میں بخت کی یاوری اور کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔اور صمیم قلب سے دعا کرتا ہوں کہ آپ افریقہ میں اسلام کی اشاعت کے لئے اپنی انتہائی جد و جہد جاری رکھیں گے۔بہترین خواہشات اور دلی تسلیمات کے ساتھ۔پرنس صدرالدین آغا خاں“ انفرادی طور پر ڈیڑھ صد سے زیادہ افراد سے مل کر اسلام کا پیغام پہنچانے کی توفیق پائی۔ان میں سے خاص قابل ذکر مسٹر انٹو ان سے آچی نائب صدر حکومت ٹوگو ،مسٹر کو ایوی جان وزیر قانون، مسٹر فرمان ایالووزیر زراعت، مسٹر پیڈو وزیر امور خارجه، قومی اسمبلی کے صدر، مسٹر بارتھیلی می لامبونی، نائب صدر الحاج شفیع ، نائب صدر کی کیبنٹ کے ڈائریکٹر ، وزارت تعلیم کے سیکرٹری، یو این او کے مستقل نمائندہ ، یو این او کے ریڈیو اور پودوں کی حفاظت کے دو ماہرین، حکومت کے دوفرانسیسی مشیر، ایک جرمن ڈاکٹر، تین افریقن ڈاکٹرز ، امریکی سفیر، امریکن اطلاعات کے شعبہ کے ڈائر یکٹر اور ان کے نائب، برطانوی سفیر اور سفارت خانہ کے فرسٹ سیکرٹری اور متعدد دیگر افراد شامل ہیں۔ان سے اسلام اور احمدیت کے متعلق گفتگو ہوتی رہی۔اور ان کو اسلامی تعلیمات کی خوبیوں سے آگاہ کرنے کا موقعہ ملا۔اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے دلوں کو اسلامی نور سے حصہ پانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین چھ مختلف سرکاری تقریبات میں شامل ہوا۔جن میں بعض حکومت ٹوگو کی طرف سے منعقد کی گئی تھیں اور بعض برطانوی سفیر اور یو این او کی طرف سے۔ان تقاریب میں شامل ہو کر مختلف افراد سے تعلقات پیدا کئے گئے۔اور کئی ایک احباب تک اسلام کا پیغام پہنچانے کا موقعہ ملا۔ان کو لٹریچر مہیا کیا گیا۔زبانی طور پر ان سے اسلام کی دیگر مذاہب پر برتری کے متعلق گفتگو کی گئی۔فالحمد للہ ریڈ یوٹو گو پر ایک دفعہ تقریر کرنے کا موقعہ میسر آیا۔جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرۃ طیبہ پر روشنی ڈالی۔مشن میں اکثر مختلف طبقات کے دوست تشریف لاتے رہے جن کے سامنے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی تعلیمات پیش کی گئیں۔اس ضمن میں خاص طور پر قابل ذکر سابقہ حکومت کے ٹوگو کے وزیر زراعت ، موجودہ صدر حکومت کے چیف آف پروٹوکول ، وزارت اطلاعات کے ڈائریکٹر جنرل ، ان کے نائب، قومی اسمبلی کے نائب صدر، حکومت ٹوگو کے فرانسیسی مالی مشیر، فینانس اور پلانگ کے نائب گورنر