تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 162 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 162

تاریخ احمدیت۔جلد 22 162 سال 1963ء خوشنودی کرتے ہوئے کہا:۔آپ کا ادارہ صوبے کے صف اول کے اداروں میں سے ایک ہے جو پسماندہ علاقوں کی ضروریات کو بڑی عمدگی سے پورا کر رہا ہے۔یہ فرض ناشناسی ہوگی۔اگر میں اس ادارہ کے کار پردازوں کو مبارک باد نہ دوں۔انہوں نے تعلیمی مفادات کی بہت قابل فخر خدمت سرانجام دی ہے۔(حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کا سفر مشرقی پاکستان 210- سال ۱۹۶۳ء کا ایک یادگار اور نا قابل فراموش واقعہ (حضرت) مرزا ناصر احمد صاحب کا سفر مشرقی پاکستان ہے۔جس کے دوران آپ نے ۲۱ ستمبر سے ۲/اکتوبر تک جماعتوں کا وسیع پیمانہ پر دورہ فرمایا۔اس سفر میں آپ کے ہمراہ خالد احمدیت مولانا ابو العطاء صاحب، مولانا شیخ مبارک احمد صاحب سابق رئیس التبليغ مشرقی افریقہ، جناب شیخ بشیر احمد صاحب سابق حج مغربی پاکستان ہائیکورٹ ، چوہدری ظہور احمد صاحب آڈیٹر صدرانجمن احمد یہ پاکستان اور جناب محمد احمد صاحب انور حیدر آبادی بھی تشریف لے گئے۔یہ مرکزی و فدا ۲ ستمبر کی شام کو ڈھاکہ کے فضائی مستقر پر اترا۔مولوی محمد صاحب بی اے (وفات ٫۵اکتوبر ۱۹۸۷ء) امیر جماعت ہائے احمد یہ مشرقی پاکستان اور دوسرے عہد یداران جماعت نے اس کا پر تپاک خیر مقدم کیا اور حضرت صاحبزادہ اور آپ کے ہمسفر رفقاء کو بکثرت ہار پہنائے۔اگلے روز مقامی پریس نے آپ کی آمد اور دورہ کے پروگرام پر مشتمل خبریں شائع کیں۔۲۲ ستمبر کی صبح کو یہ وفد بذریعہ ہوائی جہاز چٹا گانگ پہنچا۔ہوائی اڈے پر سینکڑوں احمدی موجود تھے جنہوں نے گرمجوشی سے اس کا استقبال کیا۔دار التبلیغ چٹا گانگ میں جماعت چٹا گانگ کی طرف سے حضرت صاحبزادہ صاحب کی خدمت میں استقبالیہ ایڈریس پیش کیا گیا۔شام کو ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ان دونوں تقاریب سے آپ نے ایمان افروز خطاب فرمایا اور احباب کو دنیا میں اشاعت و غلبہ اسلام کے لئے بڑھ چڑھ کر قربانیاں کرنے کی پرزور تلقین فرمائی اور پوری مستعدی اور جذ بہ اور جوش کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔۲۳ ستمبر کو حضرت صاحبزادہ صاحب دیگر ارکان وفد اور بعض مقامی احباب کے ساتھ کپتائی تشریف لے گئے واپسی پر چلتا رام کے مقام پر بدھوں کی ایک قدیم خانقاہ بھی دیکھی۔شام کو جماعت چٹا گانگ کی طرف سے آپ کے اعزاز میں وسیع پیمانہ پر ایک استقبالیہ دیا گیا جس میں بعض مسلمان