تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 155
تاریخ احمدیت۔جلد 22 155 سال 1963ء ظفر اللہ خاں صاحب کا رقم فرمودہ ہے۔اور اس کا پہلا اور نواں باب مولا نا محمد یعقوب صاحب طاہر انچارج شعبہ زود نویسی کی عرقریزی، جانکاہی اور محنت شاقہ کا نتیجہ ہے موخر الذکر باب میں ان تمام مضامین اور مختصر نوٹوں کی مکمل فہرست دی گئی ہے جو حضرت میاں صاحب کے قلم مبارک سے الفضل میں شائع ہوئے۔شعرائے احمدیت مثلاً حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ، حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوری، جناب ثاقب صاحب زیروی، جناب عبدالمنان صاحب ناہید، جناب میر اللہ بخش صاحب تسنیم ، جناب عبد السلام صاحب اختر ، جناب قیس مینائی صاحب، جناب مولانامحمد شفیع صاحب اشرف کی دلگداز اور رقت انگیز نظمیں بھی اس کتاب کی زینت ہیں۔( تاریخ اشاعت اگست ۱۹۶۴ء)۔”حیات قمر الانبیاء ( مولفہ مولانا شیخ محمد اسمعیل صاحب پانی پتی)، یہ سوانح جو کتابی سائز کے ۲۸۸ صفحات پر مشتمل تھی۔مختصر ہونے کے باوجود جامعیت کا پہلو لئے ہوئے تھی اور نہایت عمدہ، شگفتہ اور دلکش اسلوب میں مرتب کی گئی تھی۔( تاریخ اشاعت ۲۰ ستمبر ۱۹۶۴ء) ۳۔نبیوں کا چاند (مولفہ جناب فضل الرحمن نعیم صاحب) کل صفحات ۱۷۶ ، تاریخ اشاعت ۲۲ مارچ ۱۹۶۴، پیش لفظ مرزا عبد الحق صدر نگران بورڈ وا میر صوبائی کا مرہون منت ہے۔اولاد : (۱) صاحبزادی امتہ السلام بیگم صاحبہ ولادت ۷/ اگست ۱۹۰۷ء وفات ۲ جون ۱۹۸۰ء بیگم صاحبزادہ مرزا رشید احمد صاحب) ، (۲) مرزا حمید احمد صاحب اوّل (متوفی ۱۹۱۰ء)، (۳) صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب (سابق امیر صاحب جماعتہائے متحدہ امریکہ، سابق فنانس سیکرٹری وڈپٹی چیئر مین منصوبہ بندی کمیشن حکومت پاکستان ) ولادت ۲۸ مئی ۱۹۱۳ء، وفات ۲۳ جولائی ۲۰۰۲ء (۴) صاحبزادہ مرزا حمید احمد صاحب ، ولادت ۳ جنوری ۱۹۱۵ء، وفات ۲۸ جنوری ۱۹۸۸ء (۵) صاحبزادی امتہ الحمید بیگم صاحبه ، ولادت ۱۶ / اگست ۱۹۱۶ء، وفات ۱۸ راگست ۱۹۸۶ء بیگم نواب محمد احمد خاں)، (۶) صاحبزادہ مرزا امنیر احمد صاحب۔ولادت ۲۶ /اگست ۱۹۱۸ء، وفات یکم دسمبر ۱۹۹۹ء ( ۷ ) صاحبزادہ مرزا مبشر احمد صاحب اوّل ( متوفی ۱۹۲۱ء)، (۸) صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا مبشر احمد صاحب ریٹائرڈ بریگیڈیئر، ولادت ۲۲ / اگست ۱۹۲۲ء وفات ۸ جون ۲۰۰۲ء (۹) صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب ایم اے سابق پرنسپل سیکنڈری سکول گھانا مغربی افریقہ ولادت ۱۸ جولائی ۱۹۲۴ء (۱۰) صاحبزادی امتہ المجید بیگم صاحبہ۔ولادت ۱۵ جنوری ۱۹۲۶ء وفات ۲۰ جولائی