تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 153
تاریخ احمدیت۔جلد 22 153 سال 1963ء انگریزی، بے پردگی کے رجحان کے متعلق جماعتوں کو مزید انتباہ (مئی ۱۹۶۳ء) ،حقیقی اسلام (سلسلہ احمدیہ سے ماخوذ - نظارت دعوت و تبلیغ قادیان نے شائع کیا۔سال اشاعت درج نہیں ) غیر مطبوعہ کتب سیرت المہدی (حصہ چہارم ) ، سیرت المہدی (حصہ پنجم ) ان دونوں کتابوں کے مسودے آپ نے جون ۱۹۵۸ء میں میر مسعود احمد صاحب خلف حضرت میر محمد اسحق صاحب کے سپرد فرما دیے تھے۔203 اب اس جلد کی اشاعت کے وقت یہ دونوں حصے بھی شائع ہو چکے ہیں۔) اس جگہ یہ بتانا ضروری ہے کہ حضرت صاحبزادہ صاحب کا ہمیشہ یہ دستور رہا کہ اپنی کتب سے را ئلٹی وصول کرنا تو رہا ایک طرف آپ کو یہ بھی گوارا نہیں تھا کہ اپنے لئے کوئی ذاتی نسخہ ناشر سے مفت حاصل کریں بلکہ آپ پہلے اس کی قیمت اپنی جیب سے عطا کرتے اور پھر اس کا مطالعہ فرماتے تھے۔چنانچہ ایک بار فرمایا:۔اپنی کتابوں کی اشاعت اور فروخت وغیرہ سے میرا کوئی مالی تعلق نہیں ہوتا اور نہ ان کے نفع نقصان میں میرا کوئی حصہ ہوتا ہے میں ہمیشہ خالصہ ثواب اور خدمت دین کی خاطر کتاب لکھتا ہوں اور کتاب کی اشاعت یا اس کے مانی نفع نقصان کے پہلو سے میرا کوئی سروکار نہیں ہوتا بلکہ اپنے لئے یا اپنے دوستوں کو تحفہ دینے کے لئے جو نسخے لیتا ہوں وہ بھی اپنے پاس سے قیمت دے کر خریدتا ہوں تا میرے ثواب میں کمی نہ آئے۔جرائد ورسائل میں مضامین 204 الفضل میں آپ کے قلم سے جو مضامین شائع ہوئے ان کی مکمل فہرست مولا نا محمد یعقوب صاحب طاہر مولوی فاضل انچارج صیغہ زود نویسی ربوہ نے مرتب فرمائی جو حیات بشیر ( مؤلفہ مولانا شیخ عبدالقادر صاحب مربی سلسلہ ) کے صفحہ ۴۵۷ تا ۴۸۸ میں چھپ چکی ہے۔الفضل کے علاوہ بدر ( قادیان) ریویو آف ریلیجنز ، الفرقان، خالد اور دیگر رسائل میں بھی آپ کی تحریرات سپرد اشاعت ہوئیں۔آپ کے مضامین غیر معمولی ذوق و شوق توجہ اور دلچسپی سے پڑھے جاتے تھے۔اور قلوب و اذہان پر اس کے انقلابی اثرات مرتب ہوتے تھے۔( آپ کے مضامین کا مجموعہ مضامین بشیر کے نام سے انصار اللہ پاکستان نے شائع کیا ہے )