تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 114
تاریخ احمدیت۔جلد 22 114 سال 1963ء چہارم۔عالم کشف میں ایک اشتہار دکھایا گیا اس کے سر پر لکھا ہوا ہے۔الْمُبَارَک پھر بطور وحی کے زبان پر جاری ہوا۔بَرَكَةٌ زَائِدَةٌ عَلَى هَذَا الرَّجُلِ اس کے بعد ایک رویا ہوا کہ میں رات کو اٹھا ہوں۔پہلے بشیر احمد، شریف احمد ملے۔پھر میں آگے جاتا ہوں کہ پہرے والوں کو دیکھوں تو میں کہتا ہوں یا کوئی کہتا ہے کہ:۔اس کے آگے فرشتے پہرہ دے رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ایک کشف کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔پنجم۔ایک گھنٹہ ہوا ہو گا ہم نے دیکھا کہ والدہ محمود قرآن شریف آگے رکھے ہوئے پڑھتی ہیں جب یہ آیت پڑھی وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُوْلَ فَأُولَيْكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيَّنَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَبِكَ رَفِيقًان (النساء : ۷۰) جب أو ليك پڑھا تو محمود سامنے آکھڑا ہوا۔پھر دوبارہ اُولئک پڑھا تو بشیر آ کھڑا ہوا۔پھر شریف آ گیا۔پھر فرمایا 191 66 جو پہلے ہے وہ پہلے ہے۔جلیل القدر انتظامی خدمات جیسا کہ حق تعالیٰ نے قبل از وقت خبر دی تھی۔آپ مطلع عالم پر نبیوں کا چاند بن کر طلوع ہوئے اور اپنے نو رایمان ، نور علم اور نور فراست سے عمر بھر دوستوں کو منور کرتے رہے۔آپ کا مقدس وجود نہایت با برکت وجود تھا۔جماعت احمدیہ کے اہم ترین انتظامی امور آپ کے سپرد کئے گئے جن کو آپ نے حسن تدبر، معاملہ نہی ، جانفشانی کے ساتھ سرانجام دے کر بے شمار مثالی نمونے قائم کر دکھائے جو ہمیشہ مشعل راہ کا کام دیں گے۔آپ کی مہتم بالشان خدمات کی ایک جھلک ملاحظہ ہو (۱۹۱۱ء ) مجلس معتمدین کی ممبری ، (۱۹۱۴ء) مجلس معتمدین کی صدارت، الفضل کی ادارت (۱۹۱۵ء) تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ کے سٹاف میں شمولیت، مبلغین کلاس کی نگرانی (۱۹۱۶ء ) صادق لائبریری کی نگرانی (۱۹۱۷ء ) ریویو آف ریچز (اردو۔انگریزی) کے قائمقام ایڈیٹر، بمبئی کے تبلیغی وفد میں شرکت، قادیان کی پہلی مرکزی لائبریری کے نگرانِ اعلیٰ ، وزیر ہند سے ملاقات، (۱۹۱۸ء) ریویو آف ریلیجنز کی ادارت اور پُر مغز مضامین کی اشاعت، کمیٹی منجمن احمد یہ برائے امداد جنگ“ کی ممبری ، تقرر