تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 99
تاریخ احمدیت۔جلد 22 99 سال 1963ء مصروفیات کیا ہیں؟ حضرت قمر الانبیاء نے فرمایا کہ میں زیادہ تر تصنیف اور لکھنے پڑھنے کا کام کرتا ہوں۔انہوں نے پوچھا کہ آپ کی آخری تصنیف کونسی ہے؟ آپ نے فرمایا فیملی پلاننگ کے متعلق۔انہوں نے مسکرا کر کہا کہ اس کے حق میں یا اس کے خلاف۔تو آپ نے فرمایا کہ بعض حالات میں اس کے حق میں اور بعض حالات میں اس کے مخالف۔انہوں نے تمام کو ائف معلوم کرنے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹروں کی موجودگی میں کہا کہ میری رائے میں جو دوائیں میں نے تجویز کی ہیں۔ان کے استعمال سے دو ہفتہ میں خاصہ افاقہ ہو جائے گا اور وثوق سے کہا کہ چند ہفتوں میں بہتری کا آغاز ہو جائے گا اور امید ہے کہ دو تین ماہ کے اندر آپ اس بیماری (Neurosis) پر قابو پالیں گے اور اپنا کام معمول کے مطابق دوبارہ جاری کر سکیں گے۔بہر حال اس انگریز ماہر ڈاکٹر کی رائے بھی آپ کے معالجین کے عین مطابق تھی کہ آپ کا اعصابی مرض کو تکلیف دہ ہے مگر خطر ناک نہیں ہے۔موصوف نے جواد یہ تجویز کیں وہ لاہور سے دستیاب نہ ہو سکیں۔اسی دن انگلستان سے بذریعہ کیبل گرام ان کے منگوانے کے لئے آرڈر بھیج دئے گئے۔ڈاکٹر ملر آپ کو دیکھ کر ساتھ والے کمرہ میں آئے اور کہنے لگے He looks like a" "Biblical Prophet یعنی آپ انبیائے بائیبل کے مشابہ دکھائی دیتے ہیں۔ڈاکٹر ملر کی ملاقات کے دوسرے ہی دن ۲۹ اگست کی شام کو آپ کا درجہ حرارت سو (۱۰۰) ہو گیا جو ۳۰ اگست کو ۱۰۷ تک پہنچ گیا اور آپ پر غنودگی طاری ہوگئی تاہم اس حالت میں بھی آپ کی زبان مبارک پر اکثر دعائیہ کلمات جاری رہے جن کا ایک آدھ لفظ ہی سمجھ میں آتا تھا جیسے رہنا یا ایک لفظ طیر دھیما سا سنائی دیا۔ایک وقت میں تو یہ معلوم ہوتا تھا کہ جیسے آپ عربی میں کسی سے لمبی گفتگو فرمار ہے ہیں۔یہ گویا دنیا سے عملی انقطاع اور عظمی سے رابطہ کی ابتدا تھی۔یکم ستمبر کی صبح کو حضرت میاں صاحب کی طبیعت از حد ناساز ہوگئی۔جس پر چوہدری اسد اللہ خاں صاحب امیر جماعت احمدیہ لاہور کی ہدایت پر دارالذکر میں اجتماعی دعا ہوئی۔امیر صاحب نے درد بھری آواز میں کہا۔غافلو ! تم سے ایک نعمت چھینی جا رہی ہے۔ان الفاظ سے دلوں کو زبردست دھکا لگا۔چیخوں اور سکیوں کے ساتھ دعا شروع ہوئی۔آنکھیں رورہی تھیں اور دل ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہے تھے۔دعا ختم ہوئی۔صدقہ کی رقوم اکٹھی کی گئیں اور احمدی افسردہ اور مضطرب دلوں کے ساتھ واپس اپنے گھروں کو چلے گئے۔168