تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 97 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 97

تاریخ احمدیت۔جلد 22 97 سال 1963ء ڈاکٹروں نے متفقہ رائے دی کہ آپریشن کی کوئی فوری ضرورت نہیں۔کچھ ادویہ دی گئیں اور فی الواقع علاج سے کچھ افاقہ بھی ہوا۔لیکن آسمانی مشیت کچھ اور بتلا رہی تھی چنانچہ کئی ماہ سے آپ کو متعدد منذر خوا میں اپنی وفات کی نسبت آ رہی تھیں جن سے آپ کو قطعیت کی حد تک یقین ہو چکا تھا کہ واپسی کا وقت قریب ہے۔خوابوں کا یہ سلسلہ لاہور میں بھی بدستور جاری رہا اور آپ نے اس کا واضح ذکر صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب، ڈاکٹر محمد یعقوب خاں صاحب اور دوسرے احباب سے بھی فرمایا۔صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب نے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا۔اُن کی رائے تھی کہ تشویش کی کوئی بات نہیں آپ کی دونوں اصل بیماریاں کنٹرول میں ہیں اور شدید بے چینی اور بے خوابی کی تکالیف عارضی ہیں جو انشاء اللہ جلد دور ہو جائیں گی۔آپ نے سُن کر فرمایا کہ ڈاکٹروں کی رائے پر نہ جانا“۔اس کے بعد ڈاکٹری مشورہ پر آپ ۷ ا جولائی کو بذریعہ کا رگھوڑا گلی کے لئے روانہ ہو گئے۔آپ کے ساتھ ڈاکٹر محمد یعقوب خاں صاحب اور آپ کے خادم خاص بشیر احمد بھی تھے۔راستہ میں آپ نے چند گھنٹوں کے لئے جہلم ڈاک بنگلہ میں بھی قیام فرمایا۔آپ سات بجے شام راولپنڈی پہنچے۔مقامی جماعت کی طرف سے چوہدری احمد جان صاحب امیر جماعت احمدیہ نے آپ کا استقبال کیا۔دوسرے روز ۱۸ جولائی کو آپ ساڑھے سات بجے گھوڑا گلی پہنچ گئے۔یہاں پہلے دو تین روز آپ کی طبیعت پرسکون اور خاصی بہتر ہوگئی۔ساملی سینی ٹورم کے ڈاکٹر اور سول سرجن مری آپ کو دیکھنے کے لئے پہنچ گئے اور باقاعدگی سے آپ کا معائنہ کرنے لگے اور آپ کی شفایابی کی قوی امید پیدا ہوگئی لیکن آپ نے پہلے کی طرح پھر منذر خواب دیکھی اور اس وجہ سے آپ مقررہ پروگرام سے پہلے ہی ۶ راگست کو واپس لاہور تشریف لے آئے جہاں علاج کا نیا دور شروع ہوا۔ڈاکٹروں نے بیماری کا دوبارہ جائزہ لیا اورنئی دوائیں تجویز کیں۔ڈاکٹر محمد یعقوب خاں روزانہ آپ کی خدمت میں با قاعدگی سے حاضر ہوتے رہے۔ڈاکٹر صاحب کا بیان ہے کہ جب آپ کو بلڈ پریشر اور نبض وغیرہ دیکھنے کے بعد بتایا جاتا کہ نارمل ہیں تو فرماتے آپ کہتے ہیں نارمل اور ٹھیک ہے۔مگر میں تو محسوس کرتا ہوں کہ اب میرے اندر کچھ باقی نہیں رہا۔انہی دنوں آپ نے بہت تکرار سے یہ ذکر فرمایا کہ مجھے بہت منذر خوا میں آئی ہیں اور اب میری وفات کا وقت قریب ہے۔پھر کئی دفعہ بتایا کہ ایک ہی طرح کی خواب ربوہ سے چلتے وقت اور گھوڑ اگلی اور لاہور میں آئی ہے ایک دفعہ فرمایا کہ اب میری عمر ۷۰ سال سے زائد ہو چکی ہے۔میں موت سے نہیں ڈرتا۔اللہ تعالیٰ خاتمہ بالخیر کرے۔ڈاکٹر صاحب اور بعض