تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 87
تاریخ احمدیت 87 جلد 21 میں قبول احمدیت کا شرف حاصل ہوا۔عریبک کلاس مكرم رئيس التبلیغ صاحب کے ارشاد پر زاویہ میں بالغ افراد کے لئے ایک شبیہ عریبک کلاس جاری کی گئی جس میں احمدی اور غیر احمدی احباب شریک ہوتے رہے اس کلاس میں عربی کے اسباق کے علاوہ مختلف اسلامی مسائل کی وضاحت کی جاتی ہے اور احباب کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔تین نو جوان خدا تعالیٰ کے فضل سے اس ماہ بیعت کر کے داخل سلسلہ ہوئے نائیجیرین کالج آف آرٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کی یونین کا سیکرٹری جو عیسائی ہے مشن ہاؤس میں آتا رہا عیسائیت کے بارہ میں اس کے دریافت کردہ سوالات کا جواب دیا جاتا رہا نیز اسے اسلامی تعلیمات اور ان کی خوبیوں سے آگاہ کیا اس طالب علم نے اب قبولیت اسلام پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔اس وقت تک نماز کا ایک حصہ یاد کر چکا ہے اور بعض کتب کا مطالعہ کر رہا ہے۔امید ہے انشاء اللہ عنقریب مشرف باسلام ہوگا۔انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن کے طلباء کی سوسائٹی کے پریذیڈنٹ اور سیکرٹری سے مل کر وہاں تقریر کے سلسلہ میں انتظامات کئے جار ہے ہیں انسٹی ٹیوٹ میں لوگ حکومت کے مختلف محکمہ جات سے ٹرینگ کے لئے آتے ہیں۔ان طلباء میں اخبار ٹروتھ بھی تقسیم کیا گیا۔فروخت لٹریچر عرصہ زیر رپورٹ میں بارہ پونڈ کا لٹریچر فروخت کیا گیا۔اس ماہ کے دوران تین روز کے لئے کا نوگیا جہاں بچوں کی ایک شبیہ کلاس جاری کی گئی جس میں بچوں کو اسلامی اخلاق سکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔جماعت کے دوستوں کو تحریک کی کہ وہ اپنے بچے اس کلاس میں بھجوائیں۔ایک مقامی دوست کو اس کلاس کا انچارج مقرر کیا اور اسے کلاس کا ابتدائی کو رس نوٹ کر وایا۔کانو میں نئی مسجد کی تعمیر کا فیصلہ امسال کا نو میں نئی مسجد تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلہ میں مختلف دوستوں سے مل کر انہیں مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں کہا گیا۔اور وعدہ جات کی طرف توجہ دلائی۔مشرقی افریقہ: 30 یمیشن مولانا شیخ مبارک احمد صاحب رئیس التبلیغ مشرقی افریقہ کی ولولہ انگیز قیادت میں اس سال بھی مصروف جہاد رہا جس کا پاکستان کے پریس نے بر ملا اظہار کیا۔چنانچہ روزنامہ ” نوائے وقت لاہور کے