تاریخ احمدیت (جلد 21)

by Other Authors

Page 85 of 712

تاریخ احمدیت (جلد 21) — Page 85

تاریخ احمدیت 85 جلد 21 درمیان تبادلہ خیالات کا کوئی موقعہ پیدا کیا جائے تو نائیجیریا کی پبلک کے لئے یہ بہت مفید ثابت ہوگا۔عیسائی کونسل نے یہ خط کمیٹی کے حوالہ کر دیا جو ڈاکٹر گراہم کی تقاریر کا انتظام کر رہی تھی۔لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔چنانچہ یاد دہانی کرائی گئی جس کے جواب میں کہا گیا کہ چونکہ ڈاکٹر گراہم بہت مشغول آدمی ہیں اور مزید برآں ڈاکٹروں نے انہیں ہدایت کی ہوئی ہے کہ وہ زیادہ کام نہ کریں۔اس لئے آپ کی تجویز کردہ میٹنگ کا کوئی انتظام نہیں کیا جاسکتا۔اس موقعہ پر ہم نے یہ انتظام کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لٹریچر پبلک میں تقسیم کیا جائے۔رپورٹ حافظ محمد اسحاق صاحب بی اے۔حافظ صاحب تحریر فرماتے ہیں۔نائیجیریا ریڈیو نے مرکزی احمدیہ مسجد سے ایک خطبہ جمعہ اور دور افتاد سا معین تک پہنچانے کی غرض سے فیچر پروگرام کے ماتحت نشر کیا۔مغربی افریقہ کے علاقہ گامبیا میں تبلیغ کی غرض سے حال ہی میں ایک مقامی احمدی دوست کو بھجوایا گیا تھا۔چنانچہ وہاں تبلیغی مساعی میں کامیابی کی خوشکن خبریں آرہی ہیں۔اور بہت سے نئے دوست بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے ہیں۔برطانوی وزیر اعظم ہیرلڈ میکملن اپنے دورہ افریقہ کے سلسلہ میں نائیجیریا آئے وزیر اعظم صاحب کو احمد یہ مشن کی طرف سے اسلامی مطبوعات تحفہ پیش کی گئی ہیں۔اسی طرح ان کی بیگم صاحب کو لجنہ اماءاللہ نائیجیریا کی طرف سے کتب بھجوائی گئیں۔جس کے جواب میں انہوں نے مشن کو شکریہ کے خطوط لکھے۔جناب مولانا نسیم سیفی صاحب رئیس التبلیغ نے ابادان میں صوبائی وزارت تعلیم کے زیر اہتمام عربی اساتذہ کے امتحان کے سلسلہ میں ایک میٹنگ میں شمولیت کی۔آپ نے یونیورسٹی کالج ابادان میں مسلم سٹوڈنٹس سوسائٹی کے ایک اجلاس میں طلباء سے خطاب کیا۔اسلام اور احمدیت کے متعلق طلباء کے متعدد سوالات کے جوابات دیئے۔ایک احمدی دوست Hon Yerim a Bella یہاں کی وفاقی مجلس قانون ساز کے ممبر ہیں ان کے استقبال میں مشن کی طرف سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔نائیجیر یا ریڈیو پر نیچر پروگرام Islamic Point of View (اسلامی نقطہ نظر ) کے ماتحت جناب مولا نانیم سیفی صاحب کی طرف سے سامعین کے سوالات کے جوابات کا سلسلہ جاری رہا۔مسلم فیسٹول کمیٹی اور مسلم ٹیچر ٹرینگ کالج کی کمیٹی میٹنگز میں شامل ہوئے۔اسی طرح Iwayd مقام کا دورہ کیا ہے۔جہاں ہمارے سکول کی بلڈنگ تیار ہورہی ہے۔ڈیلی سروس میں آپ کے ہفتہ وار مضامین ہر جمعہ کو شائع ہوتے رہے۔